سی بی آئی ڈائرکٹر وزیر اعظم کی تقریر کے دوران محو خواب !

نئی دہلی 30 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اعلی پولیس عہدیداروں کو آج اس وقت الجھن آمیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب سی بی آئی کے سربراہ رنجیت سنہا وزیر اعظم نریندرمودی کی تقریر کے دوران اونگھتے ہوئے پائے گئے ۔ آسام میں جاری ریاستوں کے ڈائرکٹرس جنرل پولیس اور آئی جی پیز کی کانفرنس سے جب وزیر اعظم نریندر مودی اپنے خطاب میں پولیس کو چوکس اور ال

لڑکیوں سے چھیڑچھاڑ،دو بہادر بہنوں نے نوجوانوں کو سبق سکھایا

روہتک ۔ /30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو بہادر بہنوں نے جرأت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالج جانے والی لڑکیوں کو چھیڑچھاڑ کرنے والے بس مسافروں کو سبق سکھایا ہے جبکہ دیگر مسافر اس واقعہ پر خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے ۔ رات دیر گئے پولیس نے کہا کہ تمام تینوں نوجوانوں کلدیپ ، مہیت اور دیپک کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ان تینوں نے بس میں دونوں ب

داعش کی کارروائیاں جہادی نہیں

ممبئی ۔30نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے مشتبہ رکن اریب مجید نے بعض مقامی افراد کے ناموں کا انکشاف کیا ہے جنہوں نے اسے عراق میں جنگ لڑنے میں مصروف داعش میںشامل ہونے کی منطقی ترغیب دی تھی اور وہاںجانے میں مدد کی تھی ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے عہدیداروں نے بتایا کہ مجید نے یہ بھی انکشاف کیا ہے

داخلی سلامتی کیلئے موثر انٹلی جنس نیٹ ورک ضروری : مودی

گوہاٹی 30 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ’’ اسمارٹ ‘‘ پولیسینگ کے نظریہ کی وکالت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ جس ملک میں ایک موثر انٹلی جنس نٹ ورک موجود ہو اسے حکومت چلانے کیلئے ہتھیاروں اور اسلحہ کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ پولیس فورس اور انٹلی جنس ایجنسیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایک ایسی فورس ت

ریالٹی شو میںگوہر خان کو ایک تماشائی نے تھپڑ رسید کیا

ممبئی ۔ /30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ماڈل اداکارہ گوہر خان کو آج ان کے ریالٹی شو انڈیاز را اسٹارس کے دوران تماشہ بین میں سے ایک شخص نے اٹھ کر انہیں تھپڑ رسید کیا ۔ مضافاتی گورے گاؤں علاقے میں واقع فلم سٹی میں یہ شو جاری تھا ۔ گوہر خان پر حملہ کرتے ہوئے اس شخص نے کہا کہ ایک مسلم خاتون ہوتے ہوئے اسے مختصر کپڑے پہننے نہیں چاہئیے ۔ پولیس نے کہا

شام کے شہر کوبانی میں شدید لڑائی‘ 4 خودکش حملے، 50 افراد ہلاک

دمشق۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ترکی کی سرحد کے ساتھ شامی قصبہ کوبانی میں پھر سے شدید لڑائی شروع ہوگئی ہے جہاں پر کرد فوج سے ستمبر سے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ دولتِ اسلامیہ نے کم از کم چار خودکش حملے کئے جس میں اطلاعات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم 50 دولت اسلامیہ کے جنگجو ہلاک ہوگئے۔ پہلا حملہ ترکی ک

افغانستان میں سابق امریکی اڈے پر حملہ، 2 ہلاک

کابل۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ افغانستان میں دوسرے روز بھی طالبان کی جانب سے امریکہ کے سابقہ فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے ،جن میں ایک افغان اور ایک غیر ملکی باشندہ شامل ہیں۔ افواج نے 3گھنٹوں کی شدید لڑائی کے بعد 6دہشت گردوںکو ہلاک کرکے افراد کو بچالیا، یہ گیسٹ ہائوس افغان پارلیمنٹ کے نزدیک واقع ہے، دوسری جانب ہلمن

ایبولا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6,928 ہوگئی

نیویارک۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6928 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ ایبولا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے بعد سے اس میں 1000 سے زائد ہلاکتوں کا اضافہ دیکھا گیا ہے، لیکن اس میں گذشتہ ہفتے ہونے والی وہ ہلاکتیں ب

صدر اوباما، بیٹی مالیا کے ساتھ کتابوں کی خریداری کے دوران سخت سوالات کا نشانہ

واشنگٹن۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکی صدر اوباما اپنی بیٹی مالیا کے ساتھ کتابوں کی خریداری کے لیے مقامی بک اسٹور پہنچے تو وہاں بھی انہیں گوانتانامو سے متعلق سخت سوال کا سامنا کرنا پڑا،اور کچھ دیگر دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔واشنگٹن میں امریکی صدر اوباما اپنی بیٹی مالیا کے ساتھ کتابوں کی خریداری کے لیے مقامی بک اسٹور پہنچے

وزیر صحت اسپین مستعفی

بارسیلونا۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ اسپین کی وزیر صحت آنا ماتو نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت آنا ماتو کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ وہ الزامات ہیں جو مقامی عدالت کی جانب سے ان پر لگائے گئے ہیں۔ ان الزامات میں کہا گیا ہے کہ وزیر صحت نے ’’گرتل اسکینڈل ‘‘ میں کرپشن میں مدد کی ہے۔

ریلوے رکروٹمنٹ امتحان میں ہائی ٹیک نقل نویسی

حیدرآباد ۔ /30 نومبر (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے آج ریلوے رکروٹمنٹ سیل امتحانات میں بڑے پیمانے پر ہائی ٹیک نقل نویسی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 30 افراد بشمول 10 امیدواروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے عصری آلات و الیکٹرانک اشیاء برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج جنوبی ہند کے 6 ڈیویژنس میں محکمہ ریلوے کی جانب سے ریلوے رکروٹم

اسرائیل میں سب سے بڑا یہودی عرب اسکول نذرآتش

یروشلم۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ اسرائیل کے سب سے بڑے دو لسانی اسکول جس میں یہودی اور عرب بچے زیر تعلیم تھے، مشتبہ آتش زنی کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے جنوبی یروشلم کی کشیدہ صورتِ حال مزید ابتر ہوگئی۔ یہ واقعہ یروشلم میں دو کمیٹیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجہ میں پیش آیا جس کا آغاز 50 روزہ غزہ۔ اسرائیل خونریز جنگ کے بعد ہوا

بنگلہ دیشی برطانوی خاندان دولت اسلامیہ میں شامل

لندن۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک بنگلہ دیشی برطانوی خاندان جو 4 ارکان پر مشتمل ہے، مبینہ طور پر شام کی دولت اسلامیہ عسکریت پسند تنظیم میں شامل ہوگیا ہے تاکہ حکومت شام کے خلاف جنگ کرسکے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ اس اطلاع کے بارے میں تحقیقات کررہا ہے۔ مبینہ جہادیوں میں دو بھائی جن کی عمریں علی الترتیب 17 اور 20 سال ہیں اور ان کے دو چچیرے بھائی ج

وزیر داخلہ برطانیہ کی جانب سے عالمی جنگوں میں سکھ فوجیوں کے کردار کی ستائش

لندن۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عالمی جنگوں اول و دوم میں سکھ فوجیوں کی جرأت و دلیری کے مظاہرے کی ستائش کرتے ہوئے وزیر داخلہ برطانیہ نے کہا کہ سکھ فوجی ایسے ہیرو ہیں جنھوں نے گمنام رہتے ہوئے آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کردی ہیں۔ ہم ایسے تمام نامعلوم فوجیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ برطانیہ تھیریسامے نے سکھ فوجیو

ملائیشیاء میں دولت اسلامیہ کے اثر و رسوخ کو کچلنے کی کوششیں

کوالالمپور۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 40 ملائیشیائی دولت اسلامیہ میں شامل ہوجانے کی اطلاعات کے بعد ملائیشیاء نے اپنے شہریوں میں اس دہشت گرد گروپ کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی کوششیں شدید کردی ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ احمد زاہد حامدی نے کہا کہ وزارتی کوششوں میں موجودہ قوانین کو سخت بنانا اور دیگر وزارتوں کے ساتھ معلومات کے تبادلے

کرپشن کے ملزم تنزانیہ کے وزراء کی برطرفی کیلئے اجلاس

دارالسلام۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ تنزانیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے کئی اعلیٰ سطحی عہدیداروں بمشول 2 کابینی وزراء کو لاکھوں ڈالر جعلسازی کے اسکینڈل میں جو برقی توانائی کے شعبہ میں کیا گیا ہے، برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ افریقی ملک کی پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر رائے دہی کروائی گئی تھی جس میں اٹارنی جنرل فریڈرک ویریما، وزیر برقی توانائی سو

چین کو پڑوسیوں سے تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت: صدر چین

بیجنگ۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین نے اپنی علاقائی سالمیت اور بحری حقوق کو سرفراز رکھتے ہوئے ساتھ ہی ساتھ تنازعات سے نمٹنے کے لئے اپنی سفارت کاری میں شدت پیدا کرنے اور پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر چین ژی جن پنگ نے کہا کہ چین کو پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں، تاہم اس مقصد کے حصول کے لئے ہم اپنی خ

سنگاپور کے قومی ترانے کی ٹامل زبان میں ریکارڈنگ

سنگاپور۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سنگاپور کی چوتھی سرکاری زبان ٹامل میں قومی ترانے کا ترجمہ ریکارڈ کروایا گیا ہے جس کا رسم اجراء آئندہ سال ملک کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مقرر ہے۔ ترانے کو موسیقی لوگاپریان رنگناتھن نے فراہم کی ہے۔ یہ نظریہ بھی انھوں نے ہی پیش کیا تھا کہ ملک کی 50 ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر قومی ترانے کا