سی بی آئی ڈائرکٹر وزیر اعظم کی تقریر کے دوران محو خواب !

نئی دہلی 30 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اعلی پولیس عہدیداروں کو آج اس وقت الجھن آمیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب سی بی آئی کے سربراہ رنجیت سنہا وزیر اعظم نریندرمودی کی تقریر کے دوران اونگھتے ہوئے پائے گئے ۔ آسام میں جاری ریاستوں کے ڈائرکٹرس جنرل پولیس اور آئی جی پیز کی کانفرنس سے جب وزیر اعظم نریندر مودی اپنے خطاب میں پولیس کو چوکس اور الرٹ رہنے کی ہدایت دے رہے تھے اس وقت سی بی آئی سربراہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے ۔ ٹی وی چینلوں پر اس منظر کا فوٹیج کئی مرتبہ بتایا گیا ۔