امریکہ کی 9 ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندیاں

واشنگٹن۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے ایران کے مزید 9 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ان پر مغربی پابندیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے ایران کی معاونت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حمایت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے حکام نے کل جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد ایران پر پہلے سے عاید پابن

مکہ: توسیع حرم کیلئے تعمیراتی کام عروج پر

مکہ المعظمہ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) مسجد حرام میں توسیع کے عظیم شاہ عبداللہ منصوبے کا تیسرا مرحلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس مرحلے میں مطاف کی توسیع شامل ہے، اس مقصد کیلئے تعمیراتی کام ان دنوں اپنے عروج پر ہے۔اس امر کا اظہار حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی کی طرف سے اس منصوبے کیلئے مقرر کردہ انڈر سیکرٹری محمد الوقدانی نے کیا ہے۔ان کے بقول

شاہ عبداللہ میڈیکل ٹسٹ کیلئے اسپتال داخل

ریاض ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو علالت کے باعث ریاض اسپتال داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے میڈیکل ٹسٹ کئے جا رہے ہیں۔شاہی دیوان سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے سعودی حکمران کی علالت سے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق: ’’91 سالہ خادم ا

مشرف پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو پھانسی

پشاور ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ایک ایسے ملزم کو پھانسی دیدی جس نے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی اس طرح سے پشاور کے ملٹری اسکول میں طالبان کے حملہ کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے سزائے موت پر عائد پابندی برخاست کئے جانے کے بعد یہ ساتویں سزائے موت تھی جس پر عمل آوری کی گئی ۔ پاکستانی فضائیہ کے سابق

ہٹلر کے ہم شکل کی یورپ میںمقبولیت

لندن۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی مشاہیر کی ظاہری شکل و صورت سے مشابہت بعض لوگوں کیلئے پریشانی کا موجب بنتی جبکہ بعض اسے گم نامی سے شہرت کے حصول کے ساتھ دولت بٹورنے کا بھی ذریعہ بنا لیتے ہیں۔جرمنی کے مطلق العنان فوجی آمر ایڈولف ہٹلر کے ایک ہم شکل کی ان دنوں یورپی ملکوں میں مقبولیت بڑھ رہی ہے ۔ دوسری جانب ہٹلر کے ہم شکل بیزاری ایمی

لنزے لوہن چکن گونیا میں مبتلا

لاس اینجلس ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایکٹریس لنزے لوہن اس وقت چکن گونیا کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ فرینچ پولینیشا میں تعطیلات گزرانے کے دوران وہ اس عارضہ میں مبتلا ہوگئیں جو بچھڑوں کے ذریعہ پھیلتا ہے ۔ ٹوئیٹر پر 28 سالہ اداکارہ نے 27 ڈسمبر کو اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ فی الحال بیمار ہیں۔ انھوں نے مداحوں کے لئے اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ

لنگوریا کو بندر نے کاٹ لیا

لاس اینجلس ۔ 31 ڈسمبر۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ایکٹریس ایوالنگویا کو تعطیلات کے دوران ایک بندر نے ہاتھ پر کاٹ لیا جس سے اُن کے ہاتھ پر ورم آگیا ہے۔ 2014ء کے اختتام اور نئے سال کا خیرمقدم کرنے کے جشن میں وہ گزشتہ دو دنوں سے شرکت کررہی ہیں جو اسوقت کولمبیا میں ہیں۔ 39 سالہ لنگوریا نے انسٹاگرام پر اپنا ایک فوٹو بھی اپ لوڈ کاے ہے جہاں وہ ساحل سمندر پ

چینی خاتون دنیا کی سب سے کم عمر کروڑپتی

بیجنگ ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) ایک 24 سالہ چینی خاتون جن کے ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی میں 1.3 بلین امریکی ڈالرس کے حصص ہیں ، وہ آج دنیا کی سب سے کم عمر کروڑپتی خاتون بن گئی ہے اور اس طرح اُس نے فیس بک کی معاون بانی ڈسٹن موسکو وٹز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ سرکاری چائنا نیوز سرویس کی اطلاع کے مطابق کٹی پیرینا ہوئی ٹنگ جو چینی رئیل اسٹیٹ ڈیولپر

ہانگ کانگ میں چین سے درآمد شدہ مرغیاں تلف

ہانگ کانگ ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہانگ کانگ میں حکام نے ایک پولٹری مارکیٹ میں موجود 15000 مرغیوں کوتلف کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور چین سے مرغیوں کی مزید درآمد کو معطل کردیا ہے کیونکہ ہانگ کانگ میں حکام نے کچھ مرغیاں برڈ فلور وائرس سے متاثر پایا تھا ۔ دریں اثناء ہیلتھ سکریٹری کو ونگ چین نے اعلان کیا کہ کولون ڈسٹرکٹ میں واقع چیونگ

بندوق برداروں کی فائرنگ میں تین ہلاک

کابل ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق بندوق برداروں نے ایک پولیس عہدیدار کو اُس وقت گولی مارکر ہلاک کردیا جب اُنھوں نے جانچ پڑتال کرنے کیلئے اُن کی کار اور موٹر سائیکلوں کو روکا جس میں دھماکو اشیاء لدی ہوئی تھیں۔ صوبائی پولیس سربراہ جنرل فضل احمد شیرزاو نے بتایا کہ گاڑیاں باٹی کوٹ ڈسٹرکٹ میں واقع سرکاری دفاتر کی

امریکہ میں حادثاتی طورپر بچے نے گولی چلادی ، ماں ہلاک

لاس اینجلس ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایک انتہائی المناک واقعہ میں ایک 2 سالہ لڑکے ہاتھوں حادثی طورپر گولی چل جانے سے اُس کی ماں فوت ہوگئی ۔ والمارٹ اسٹور میں شاپنگ کے د وران دو سالہ لڑکے نے اپنی ماں کے پر س سے ریوالور نکال لیا۔ ویرونیکا نامی 29 سالہ خاتون اُس وقت ہیڈن میں واقع والمارٹ اسٹور میں اپنے چار بچوں کے ساتھ موجود تھی ۔ پولیس ن

آصف علی زرداری کی دستاربندی ، زرداری قبیلہ کے سردار

اسلام آباد ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق صدر اور پی پی پی کے معاون صدرنشین آصف علی زرداری کو ’’زرداری قبیلہ‘‘ کا سردار مقرر کیا گیا ہے ۔ کل اُن کی رہائش گاہ میں دستاربندی کی رسم انجام دی گئی جس میں اُن کی بہن فریال تالپور اور بڑی بیٹی بختاور بھٹو نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پشاور میں جاں بحق اسکولی بچے اور ٹیچروں کی مغفرت کے

پاکستان میں اب کسی مسلح جتھے کو کام کی اجازت نہیں ہوگی: نواز شریف

اسلام آباد ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب کسی مسلح جتھے کو کام کی اجازت نہیں ہوگی، کالعدم تنظیمیں اب خود کو حقیقی معنوں میں کالعدم سمجھیں۔ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں پرکاری ضرب ہے،تمام کوششوں کی ناکامی پرضرب عضب شروع کرنیکافیصلہ کیاگیا۔ اسلام آباد میں سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہ

سینئر بش ہاسپٹل سے ڈسچارج

ہوسٹن۔ 31ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام ) سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کو ہوسٹن میتھوڈسٹ ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ 90 سالہ بش کو تنفس کے عارضہ کی وجہ سے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ اُن کے ترجمان جم میک گرا نے بتایا کہ سابق صدر کو آج ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا گیا اور اس وقت وہ اپنی رہائش گاہ پر آرام کررہے ہیں۔ میک گرا نے بتایا کہ بش نے اُن ڈا

تائیوان میں زلزلہ کا جھٹکا

تائیپی ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) زیرسمندر 5.5 کی شدت والے ایک زلزلہ سے آج تائیوان شہر لرز گیا جس کی وجہ سے کئی عمارتیں ہلنے لگی تھیں تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ شہریوں کی اکثریت نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ۔

چینی فیکٹری میںدھماکہ،17 ہلاک

اِنصاف کا اِنکاؤنٹر

ہندوستانی عوام کو بے وقوف بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر کیس میں تمام ٹھوس شواہد ہونے کے باوجود سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے واضح ثبوت نہ ہونے کا عذر پیش کرکے صدر بی جے پی امیت شاہ کو تمام الزامات منسوبہ سے بری کردیا۔ امیت شاہ پر اغوا و قتل کے علاوہ زبردستی رقومات کی وصولی کے مقدمات تھے۔ سہراب الدین شیخ او

جبری مذہبی تبدیلی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں

تیرواننتاپورم۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب جبری تبدیلی مذہب کے مسئلہ پر حکومت کو اپوزیشن کی سخت ترین تنقیدوں کا سامنا ہے، مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ این ڈی اے حکومت یا وزیراعظم نریندر مودی کا اس مسئلہ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ پاسوان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’این ڈی اے حکومت اور وزیراعظ

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع سامبا میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی رینجرس نے آج بی ایس ایف پٹرول پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ بی ایس ایف کی جوابی فائرنگ میں پاکستان کے چار رینجرس ہلاک ہوگئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان نے جنگ بندی کی یہ دوسری م

عامر خاں کی فلم ’’پی کے‘‘ یوپی میں تفریحی ٹیکس سے مستثنیٰ

لکھنؤ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عامر خاں کی فلم ’’پی کے‘‘ کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کے درمیان حکومت اترپردیش نے اس فلم کو تفریحی ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے آج عامر خاں کی فلم ’’پی کے‘‘ میں بعض قابل اعتراض مناظر اور مکالموں کی تحقیقات کو خارج از امکان قرار دیا ہے اور بلا رکاوٹ ا

’’متحرک گجرات‘‘ میں کیری اور مون کی شرکت

احمد آباد ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری اور اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون متحرک گجرات چوٹی کانفرنس میں جس کا آغاز 11 جنوری سے گاندھی نگر میںہوگا، شرکت کریں گے۔حکومت گجرات کے سرکاری اعلامیہ کے بموجب کم از کم 12 مرکزی وزراء بشمول وزیر فینانس ارون جیٹلی شرکت کریں گے۔ حکومت گجرات کی فہرست میں وزیراعظم بھوٹ