سخت سکیوریٹی والی تہاڑ جیل سے دو زیر دریافت قیدی فرار

نئی دہلی 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دو معمولی چوروں نے تقریبا نا ممکن کو ممکن کردکھاتے ہوئے دہلی کی انتہائی سخت سکیوریٹی والی تہاڑ جیل سے فرار اختیار کرلی ۔ یہاں انہوں نے فرار کیلئے 13 فیٹ بلند تین دیواروں کو پھلانگنے کے علاوہ چوتھی دیوار میں ایک سراغ کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ یہ دیوار دو فیٹ چوڑی بتائی گئی ہے ۔ اس واقعہ سے تہاڑ جیل م

امیتابھ ‘ سلمان ‘ اکشے اور دھونی زیادہ معاوضہ پانے والے سلیبریٹیس

نیویارک 29 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اسٹارس امیتابھ بچن ‘ سلمان خان ‘ اکشے کمار اور ہندوستانی کرکٹ کپتان مہیندر سنگھ دھونی دنیا کے 100 سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے سلیبریٹیس میں شامل ہیں۔ فوربس کی سالانہ فہرست میں یہ بات بتائی گئی ۔ اس فہرست میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر اول مقام پر ہیں۔ مے ویدر کی آمدنی 300 ملین ڈالرس بتائی گ

راجیہ سبھا کے مانسون سشن کا 21 جولائی سے آغاز

نئی دہلی 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا کے مانسون سشن کا آغاز 21 جولائی سے ہوگا ۔ راجیہ سبھا سیکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا اجلاس 21 جون سے پارلیمنٹ مانسون سشن کے طور پر طلب کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 13 اگسٹ تک یہ سشن جاری رہے گا ۔

کشمیر سیلاب: وزارت دفاع سے 500کروڑ روپئے کی امداد

سرینگر 29 جون (سیاست ڈاٹ کام )جموں و کشمیر حکومت کو سیلاب سے متاثرین کی راحت رسانی اور بچاو کارروائیوں کیلئے گذشتہ سال سیلاب کے دوران 500کروڑ روپئے کی امداد دی تھی ۔ مرکزی حکومت نے اس رقم کو 1602.56 کرور روپئے کی امداد میں شامل کرلیا ہے جو ریاستی حکومت کو قومی آفات سماوی راحت رسانی فنڈ سے دی جائے گی۔

لکھنو میں امام باڑوں کے مقفل گیٹ فی الفور کھول دیئے جائیں:الہ آباد ہائیکورٹ

لکھنو ۔ 29 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائیکورٹ نے آج تاریخی امام باڑوں کے مقفل باب الداخلوں کو مکمل طور پر کھول دینے سے متعلق اس کی ہدایت پرمکمل عمل آوری نہ کرنے پر لکھنو انتظامیہ (ایڈمنسٹریشن) کی سرزنش کی ہے اور یہ حکم دیا ہے کہ کل تک اسے مکمل کرلیا جائے۔ ہائیکورٹ نے بڑا امام باڑہ اور چھوٹا مام باڑہ کھول دینے کا حکم دیا جس کے گیٹ 5 ج

ہر موضوع پر وزیر اعظم کا رد عمل ضروری نہیں : وی کے سنگھ

نئی دہلی 29 جون (سیاست ڈاٹ کام ) للت مودی تنازعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر جاری تنقیدوں کومسترد کرتے ہوئے مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے کہا کہ ہر معاملہ پر وزیر اعظم کی جانب سے رد عمل کا اظہار ضرور نہیں وہ جب بھی موزوں وقت ہوگا وہ ضرور اس معاملہ میں بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپٖ ایسا کیوں چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم کو صرف بیانات دی

انتقال کے 10 برس بعد دہلی میں نرسمہا راؤ کی یادگار قائم ہوگی

نئی دہلی 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کے انتقال کے 10 سال بعد بالآخر دہلی میں ان کی یادگار کے طور پر سمادھی بنائی جائیگی ۔ پی وی نرسمہا راؤ سے کانگریس نے دوری اختیار کرلی تھی اور کانگریس زیر قیادت حکومت میں دہلی میں ان کی یادگار قائم نہیں کی گئی تھی ۔ وزارت شہری ترقیات کے ایک سینئر عہدیدار کے بموجب دہلی میں

لندن میں للت مودی سے ملاقات نہیں کی : شاہ رخ خان

ممبئی 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے جو انڈین پریمئیر لیگ کی کولکتہ نائیٹ رائیڈرس ٹیم کے شریک مالک ہیں آج کہا کہ انہوں نے سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی سے لندن میں ملاقات نہیں کی ہے ۔ 49 سالہ اداکار سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ آیا انہوں نے للت مودی سے ملاقات کی ہے ؟

ریونت ریڈی کی عدالتی تحویل میں 13جولائی تک توسیع

حیدرآباد۔29جون ( این ایس ایس ) محکمہ انسداد رشوت رستانی ( اے سی بی ) کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ووٹ کے بدلے نوٹ اسکام کے ضمن میں تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی اور دیگر دو ملزمین کی عدالتی تحویل میں 13جولائی تک توسیع کی ہے ۔ ایم ایل سی کے حالیہ انتخابات میں تلگودیشم کے امیدوار نریندر ریڈی کے حق میں وو