اس ملک میں قاتل کو بچانے کا چلن ہے

ووٹ حاصل کرنے کیلئے سیاسی جماعتیں کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں اور موقع کی نزاکت کے لحاظ سے موقف بھی تبدیل ہوجاتا ہے ۔ اب تو وقت کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کے انداز بھی بدل چکے ہیں۔ دہلی ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کانٹے کی ٹکر نے کانگریس اور بی جے پی کو ہلاکر رکھ دیا ہے ۔ رائے دہندوں کی تائید کیلئے دونوں پارٹیاں ہر طریقے کے حربے استعمال