متنازعہ اراضی آرڈیننس کو تیسری مرتبہ صدرجمہوریہ کی منظوری
نئی دہلی ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ اراضی آرڈیننس بالآخر آج دوبارہ جاری کردیا گیا ۔ اس اقدام پر اپوزیشن کے احتجاج کو ملحوظ رکھے بغیر صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے تیسری مرتبہ اس آرڈیننس کی اجرائی کیلئے دستخط کئے ۔ کابینہ نے گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ اپنے اجلاس میں اس آرڈیننس کی دوبارہ اجرائی کو منظوری دی ت