اظہر الدین پر فلم کی تیاری تقریباً یقینی

ممبئی۔/31جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایکتا کپور نے کرکٹر سے سیاستداں بنے ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی زندگی پر فلم بنانے کے فیصلہ کو قطعیت دے دی ہے۔ میڈیا میں آج اظہر الدین اور ایکتا کپور کی تصاویر گشت کررہی ہیں جہاں دونوں کو ایک دوسرے سے محو گفتگو بتایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک عرصہ سے بالاجی ٹیلی ف

نیوزی لینڈ میں ہندوستان کو ونڈے سیریز کی بدترین شکست

ویلنگٹن ۔ 31 جنوری (سیاست نیوز) بے بس ہندوستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ونڈے کی اپنی بدترین شکست برداشت کرنی پڑی جیسا کہ آج یہاں منعقدہ رواں سیریز کے 5 ویں اور آخری ونڈے میں مہندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت ٹیم کو 87 رنز کی شکست ہوئی، جس کے نتیجہ میں 5 مقابلوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کا 4-0 کے ذریعہ مکمل صفایا ہوگیا جبکہ تیسرا مقابلہ ٹائی ہوا تھا

بنگلہ دیش بگ تھری کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے تیار

ڈھاکہ ۔ 31 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) بگ تھری ٹیموں کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہوگیا۔کرکٹ بورڈ نے امید ظاہرکی کہ 8 فروری کو ہونے والے اجلاس میں ہندوستان، آسٹریلیا اورانگلینڈ کے کرکٹ بورڈس اراکین پارٹیسیپشن ایگریمنٹ(ایم پی اے)پر دستخط کردینگے۔اس ضمن میں بورڈ کے صدرناظم الحسن نے کہا ہیکہ ٹیم نے 14برسو

ہندوستان کا ورلڈ کپ میں بلجیم سے پہلا مقابلہ

نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2014ء کے اپنے پہلے مقابلہ میں بلجیم کا سامنا کرے گی جیسا کہ ورلڈ کپ 2014ء کا نیدرلینڈس میں 31 مئی تا 15 جون کو انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے آج معلنہ ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق ہندوستان کو پول اے میں رکھا گیا ہے اور وہ 31 مئی کو بلجیم کے خلاف ا

ذکا اشرف کا 3 فبروری کو ہنگامی اجلاس طلب

کراچی ۔ 31 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیرمین ذکا اشرف نے 3 فبروری کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے تاکہ آئندہ ماہ دبئی میں منعقد شدنی آئی سی سی کے اجلاس میں ہندوستان ‘آسٹریلیا اور انگلینڈ کی جانب سے مجوزہ بیگ تھری کے منصوبے کو ناکام بنایا جا سکے ۔ رواں ہفتہ منعقدہ آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان نے جنوبی

دھونی تیزی سے 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے بیٹسمین

ویلنگٹن ۔ 31 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آج یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف منعقدہ 5 ویں ونڈے میں اپنے کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کرلئے ہیں۔ ونڈے میں تیزی سے 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے دھونی دنیا کے چوتھے بیٹسمین ہیں۔ 32 سالہ دھونی نے یہ اعزاز مقابلے کے 26 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ونڈے کیریئر میں تیزی سے 8 ہز

وسیم جعفر کی ہندوستانی اوپنرس کو حمایت

ممبئی ۔ 31 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وسیم جعفر نے شکھر دھون اور روہت شرما پر مشتمل اوپنرس جوڑی کے حالیہ مظاہروں پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن کہا کہ اس جوڑی کو موقع دیا جانا چاہئے۔ یہاں ایک ٹورنمنٹ کے اشتہاری پروگرام میں شرکت کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے وسیم جعفر نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ کے آغاز سے قبل ر

ذیـابـیـطس

ایک صحت مند انسان کے خون میں بغیر کچھ کھائے پیئے مثلاً نہار منہ شکر (گلوکوز) کی مقدار 70mg-120 فی 100cc ہوتی ہے اور کچھ کھانے کے بعد یہ مقدار بڑھ کر 140mg- 160mg ہو جاتی ہے کھانے کے 2 گھنٹہ بعد خون میں گلوکوز کی انتہائی مقدار 180؍100cc ملی گرام ہونی چاہیے۔ اس سے زیادہ گلوکوز کی مقدار ذیابطیس کو ظاہر کرتی ہے۔

ایک زندگی کا بچانا پوری قوم کو بچانے کے مترادف ہے

شاید ڈاکٹر بدر ایم ظہیر کو ہنگامی حالات میں بے بسی و بے کسی کے عالم میں ہونے والی اموات کا شدید تر احساس ہوا اور ساتھ ہی ایک بہترین ڈاکٹر ہونے کے باعث وہ اس جانب مائل ہوئے ۔ ڈاکٹر بدر ایم ظہیر نے کاکتیہ میڈیکل کالج سے گریجویٹ ‘ کیا اور شکاگوکے یونیورسٹی آف Illinois سے ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔

وقف بل کابینہ میں منظور،سچر کمیٹی سفارش پر عمل

نئی دہلی۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مسلم طبقہ کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے مرکزی کابینہ نے آج ایک ایسے بل کو منظوری دی جس میں وقف جائیدادوں کو عوامی مقامات کا موقف دیا گیا ہے اور وقف اراضیات پر غیرمجاز قبضہ کو تعزیری جرم قرار دیا گیا ہے۔ وقف جائیدادیں (غیرمجاز قبضوں کی برخاستگی) بل توقع ہے کہ 5 فروری سے شروع ہورہے پارلیمنٹ کے سرما

شام کے یرموک کیمپ میں پناہ گزین فاقہ کشی کا شکار

بیروت۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملک ِشام میں جاری لڑائی سے سب سے زیادہ متاثر پناہ گزین ہیں اور دمشق میں واقع فلسطینی کیمپ میں فاقہ کشی اور بیماریوں کے ساتھ ساتھ طبی امداد کے فقدان کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں۔سماجی کارکنوں کے مطابق اب تک اس کیمپ میں 85 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صدر بشارالاسد کی وفادار فوج نے اس علاقہ کا کئی ماہ سے محاص

مصر کو سعودی عرب سے 2 بلین ڈالرس کی امداد

قاہرہ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سنٹرل بینک کو سعودی عرب سے 2 بلین ڈالرس کی رقم موصول ہوئی ہے۔ مصر کے روزنامہ ’’المال‘‘ نے یہ اطلاع دی۔ نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ فنڈس کو زیادہ تر فارن ایکسچینج ہراج میں استعمال کیا جارہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے اس بارے میں تبصرہ سے انکار کیا اور کہا کہ سنٹرل بینک کے سربراہ ہشام رمیض عنق

سعودی عرب میں ہندوستانی کا سرقلم

ریاض۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی ورکر محمد لطیف کا اپنے کفیل ظفر بن محمد الدسہری کو زدوکوب کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دینے کے جرم میں سَر قلم کردیا گیا۔ سعودی عرب میں جاریہ سال سر قلم کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ ہندوستانی ورکر نے اپنے کفیل کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی نعش باؤلی میں پھینک دی تھی۔ وزارت ِ داخلہ کے حوالے سے یہ اطلا

آسا رام باپو کے پاس 10 ہزار کروڑ روپئے کے اثاثے

سورت۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خود ساختہ سوامی آسا رام باپو کی دولت تقریباً 10 ہزار کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں زمینات اس کی ملکیت میں ہیں جن کی قدر ابھی معلوم کی جانی ہے۔ آسا رام کے آشرم سے دستیاب بینک اکاؤنٹس اور دیگر سرمایہ کاری سے متعلق دستاویزات اور گورنمنٹ بانڈس و حصص کی قدر 9 تا 10 ہزار کروڑ روپئے ہونے کا پتہ چل

نریندر مودی کے خوف سے سلنڈر کوٹہ میں اضافہ

بنگلور۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ سبسڈی پر پکوان گیاس سلنڈرس کے کوٹہ میں اضافہ کا فیصلہ مرکز کے بی جے پی وزارتِ عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کے خوف کا نتیجہ ہے۔ پارٹی سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس فیصلہ کا سہرا نریندر بھائی مودی کے سَر جاتا ہے جن کے خوف سے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی ترجمان

تلنگانہ کی تشکیل کا عمل غیرمتاثر : ڈگ وجئے سنگھ

نئی دہلی 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آندھرا پردیش اسمبلی میں تنظیم جدید آندھرا پردیش بل کے استرداد کو زیادہ اہمیت نہیں دی ہے اور کہا کہ ایسا توقعات کے مطابق ہوا ہے تاہم اس کی وجہ سے نئی ریاست کی تشکیل کا عمل متاثر نہیں ہوگا ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے تاہم یہ بھی واضح کردیا کہ پارٹی چیف منسٹر کرن کمار ریڈی اور کا

’’تم نے میرے بیٹے کو مار ڈالا ‘‘

جنیوا۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر عباس خان کی ماں فاطمہ خان آج جنیوا میں کانفرنس کے مقام تک پہونچ گئیں اور روتے ہوئے برہمی کے عالم میں کہا کہ ’’تم نے میرے بیٹے کو مار ڈالا‘‘۔ شام کے متحارب گروپس ، اقوام متحدہ کی ثالثی کے ذریعہ جنیوا میں چھٹے دن مذاکرات جاری رکھے ہوئے تھے کہ فاطمہ خان کانفرنس کے اس مقام تک

آدھار اسکیم معطل ، سبسڈی پر سالانہ 12 گیاس سلنڈرس

نئی دہلی 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آج سبسڈی والے گیس سلینڈرس کے کوٹہ میں اضافہ کرتے ہوئے اسے سالانہ 9 سے بڑھا کر 12 کردیا ہے ۔ ساتھ ہی حکومت نے پکوان گیس سبسڈی کی صارفین کو نقد ادائی کی اسکیم کو بھی معطل کردیا ہے جس سے صارفین اب سبسڈی قیمت ادا کرتے ہوئے سلینڈرس حاصل کرسکیں گے ۔