اسمبلی میں شور و غل کے دوران تلنگانہ بل مسترد

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی میںآج تلنگانہ بل کو ندائی ووٹ سے مسترد کردیا گیا۔ جس کے ساتھ ہی کئی دنوں سے جاری ڈرامہ ختم ہوا اور کانگریس کو شدید پشیمانی ہوئی ہے لیکن اس بل کے استرداد سے نئی ریاست کے قیام کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ریاستی اسمبلی کی 279 رکنی موثر اکثریت کے ساتھ ایوان میں سیما آندھرا ارکان کی 1

علیحدہ ریاست تلنگانہ کا اندرون 15 یوم قیام

حیدرآباد۔/30جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سربراہ چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ آئندہ 15دن میں نئی ریاست تلنگانہ وجود میں آجائے گی اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تلنگانہ بل منظور ہوجائے گا۔ تلنگانہ بھون میں آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ وہ کل نئی دہلی روانہ ہورہے ہیں اور پندرہ دن بعد علح

بی جے پی اقتدار کیلئے فرقہ وارانہ نفرت پھیلا نے میں مصروف

کشن گنج۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اقتدار کی خاطر نفرت پر مبنی فرقہ پرستی پھیلانے اور گاندھی جی کے نظریات کو تباہ و تاراج کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی گاندھی جی کے نظریات کو تباہ کرنے کے درپے ہے جنہوں نے ہمیں مذہبی رواداری اور تمام طبقات کو اخوت و بھائی چارگ

چیف منسٹر کی ڈرامہ بازی ختم : تلنگانہ یقینی

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر دامودر راج نرسمہا نے واضح طور پر کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کا خواب پورا ہوگا کیونکہ صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے روانہ کردہ آندھراپردیش تنظیم جدید مسودہ بل 2013 پر مباحث کی تکمیل کے بعد مقررہ مدت میں بل دوبارہ مرکزی حکومت کو بھیجوانے کی ہماری کوشش کامیاب ہوئی۔ آج یہاں ریاستی ق

عیسائی برادری پر مظالم کے خلاف آج احتجاج

حیدرآباد۔/30 جنوری(سیاست نیوز) عیسائی برادری پر مظالم اور مذہبی پیشواؤں کے قتل واقعات پر حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر تمام اقلیتی برادریوں کے دانشوروں اور مفکرین کی جانب سے /31 جنوری کو 2:00 بجے دن سی ایس آئی ویزلی چرچ کلاک ٹاور تا اندرا پارک منظم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ آندھرا پردیش میں ایک بار پھر عیسائی برادری کو فرقہ پرست عناصر

رویت ھلال کمیٹی کا آج اجلاس

حیدرآباد 30 جنوری ( فیاکس) مرکزی رویت ھلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ھلال ماہ ربیع الثانی بروز جمعہ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ھلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ اور عامۃ المسلم

صدر جمہوریہ سے نمائندگی کرنے وائی ایس آر کانگریس کافیصلہ

حیدرآباد 30 جنوری (پی ٹی آئی) تلنگانہ بل کو ریاستی اسمبلی میںمسترد کردیئے جانے پر حوصلہ پاکر وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آج کہا کہ وہ اپنی لڑائی کو دہلی منتقل کرے گی اور اس سلسلہ میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کر کے ریاست کو متحدہ رکھنے کی ضرورت پر زور دے گی۔ پارٹی کے اعزازی صدر وائی ایس وجئے اماں نے آج یہاںاخباری نمائندوں سے ب

اسمبلی کارروائی کی جھلکیاں

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی میں آندھرا پردیش کی تنظیم جدید مسودہ بل 2013(تلنگانہ مسودہ بل) پر جاری مباحث کے آج آخری دن ایوان کی کارروائی کا آغاز ہونے سے بہت قبل سب سے پہلے ریاستی وزیر بھاری مصنوعات ڈاکٹر جے گیتاریڈی ایوان میںداخل ہوئیں۔

نلگنڈہ میں سرپنچ کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد۔ 30 جنوری (پی ٹی آئی) ضلع نلگنڈہ میں نامعلوم افراد نے ایک سرپنچ کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے بموجب جے پلیندر ریڈی، مقامی سی پی آئی ایم لیڈر و سرپنچ صبح 9:30 بجے کوداڑ پولیس اسٹیشن کے حدود میں موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ پانچ چھ افراد کے گروپ نے کار میں مسٹر ریڈی کا تعاقب کیا اور کوداڑ بائی پاس روڈ پر انہیں روک کر فوراً تیز دھاری ہتھ

اسکالر شپ سے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ا چھے تعلیمی مظاہرہ کیلئے ترغیب کا موثر ذریعہ

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جو ہندوستانی ہجرت کرتے ہوئے امریکہ ، برطانیہ ، مشرق وسطی جاتے ہیں وہ ین آر آئی ہوجاتے ہیں اور یہ این آر آئی دو قسم کے ہیں ایک جن کو اپنے ملک ، قوم ، ملت اور خاندان کی فکر ہوتی ہے وہ فکر مند رہتے ہوئے خدمات انجام دیتے ہیں دوسرے قسم کے ین آر آئی اپنے آپ کو نان ریٹرن انڈین سمجھتے ہوئے ملک ، قوم سے بے خبر

حیدرآباد اور اضلاع میں کل سے حج 2014 کے فارمس کی اجرائی کا آغاز

حیدرآباد۔/30جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود محمد احمد اللہ یکم فبروری کو 11:30بجے دن حج ہاوز نامپلی میں حج 2014 کے فارمس جاری کریں گے۔ جاریہ سال حج کیلئے درخواست فارم کی اجرائی کا یکم فبروری سے آغاز ہوگا۔ حیدرآباد کے علاوہ تمام اضلاع میں اسی دن سے درخواستوں کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ اس سلسلہ میں اضلاع میں کام کرنے والی مقامی کمیٹی

نتیش کمار حکومت کی تائید سے دستبرداری کی دھمکی : کانگریس

پٹنہ 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس پارٹی نے علیگڈھ مسلم یونیورسٹی مرکز سنگ بنیاد تقریب پر نتیش کمار کے بیانات پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ نتیش کمار کو سمجھ لینا چاہئے کہ ان کی حکومت کانگریس کی تائید پر ٹکی ہوئی ہے ۔ ۔ ریاستی کانگریس نائب صدر پریم چند مشرا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہائی کمان کو نتیش

تلنگانہ مخالف سیاسی جماعتوں کا ماضی میں تائیدی مکتوب

حیدرآباد /30 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ اسمبلی میں چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ دہلی میں آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ علحدہ ریاست تشکیل کے معاملے میں آج ایک اہم مرحلہ طے

الاگیری کی 63 ویں سالگرہ ، ڈی ایم کے ایم پیز کی مبارکباد

مدورائی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر ایم کے الاگیری کے پارٹی سے معطل کئے جانے کے باوجود ڈی ایم کے کے تین ایم پیز نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی جبکہ باغی لیڈر کے حامیوں نے ان کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر بڑے بڑے پوسٹرس کے ذریعہ ان کی زبردست ستائش کی۔ پارٹی ایم پیز ڈی نپولین، کے پی رامالنگم اور جے کے رتیش نے ڈی ایم ک

غریبوں کو گیس مفت دی جانی چاہئے : ملائم سنگھ یادو کا مطالبہ

لکھنو 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز کی جانب سے پکوان گیس سلینڈرس کوٹہ میں اضافہ کے مرکز کے فیصلے پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج کہا کہ یہ کوٹہ 12 کی بجائے 24 کیا جانا چاہئے اور غریبوں کو پکوان گیس مفت سربراہ کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑا اقدام نہیں ہے ۔ سالانہ کوٹہ 24 کا ہونا چاہئے اور غریبوں کو گیس مفت سرب

آر ٹی سی آن لائن ریزرویشن نشستوں کی دستیابی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اے پی ایس آر ٹی سی کی جانب سے ریاست کے مختلف مقامات اور بین ریاستی مقامات سے مختلف مقامات کو سفر کرنے کے لیے آن لائن ریزرویشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جس میں 31 جنوری کو بنگلورو جانے کے لیے 844 اے سی اور 2300 نان اے سی نشستیں دستیاب ہیں ۔ چینائی کے لیے 805 اے سی 4396 نان اے سی حیدرآباد کے لیے 5389 اے سی اور 34547

آر ٹی سی آن لائن ریزرویشن نشستوں کی دستیابی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اے پی ایس آر ٹی سی کی جانب سے ریاست کے مختلف مقامات اور بین ریاستی مقامات سے مختلف مقامات کو سفر کرنے کے لیے آن لائن ریزرویشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جس میں 31 جنوری کو بنگلورو جانے کے لیے 844 اے سی اور 2300 نان اے سی نشستیں دستیاب ہیں ۔ چینائی کے لیے 805 اے سی 4396 نان اے سی حیدرآباد کے لیے 5389 اے سی اور 34547

عام انتخابات کے بعد چیف منسٹر اور اسپیکر کو سیاسی سنیاس لینا پڑے گا

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر اور اسپیکر کو آئندہ انتخابات کے بعد سیاسی سنیاس لینا پڑے گا چونکہ عوام ان کے طرز عمل کو کبھی معاف نہیں کریں گے ۔ رکن اسمبلی تلگو دیشم پارٹی مسٹر ای دیاکر راؤ نے آج اسپیکر اسمبلی مسٹر ین منوہر کے طرز عمل اور طریقہ کار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسپیکر و چیف منسٹر نے سیاسی مفادا