صدر جمہوریہ سے نمائندگی کرنے وائی ایس آر کانگریس کافیصلہ

حیدرآباد 30 جنوری (پی ٹی آئی) تلنگانہ بل کو ریاستی اسمبلی میںمسترد کردیئے جانے پر حوصلہ پاکر وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آج کہا کہ وہ اپنی لڑائی کو دہلی منتقل کرے گی اور اس سلسلہ میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کر کے ریاست کو متحدہ رکھنے کی ضرورت پر زور دے گی۔ پارٹی کے اعزازی صدر وائی ایس وجئے اماں نے آج یہاںاخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت ایک وفد دہلی روانہ ہوگا اور صدر جمہوریہ سے ملاقات کر کے ریاست کو متحد رکھنے کی نمائندگی کرے گا۔جنتر منتر پر دھرنا منظم کیا جائے گا اور متحدہ آندھرا پردیش کیلئے نمائندگی کی جائے گی۔