اردو یونیورسٹی میں آج

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے 31؍ جنوری 3 بجے دن سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں ’’ایک شام مجتبیٰ حسین کے ساتھ‘‘ مقرر ہے۔ اس موقع پر جناب مجتبیٰ حسین اپنے مزاحیہ مضامین سنائیں گے۔ اُردو یونیورسٹی کے نائب شیخ الجامعہ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد جلسے میں مہمان خصوصی ہوں

اسپیکر اسمبلی کا سیما۔ آندھرا سے اظہار محبت

حیدرآباد /30 جنوری (سیاست نیوز) گورنمنٹ چیف وہپ جی وینکٹ رمنا ریڈی نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی نے سیما۔ آندھرا سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے صرف سیما۔ آندھرا کے چیف منسٹر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیما۔ آندھرا کے ارکان

اقلیتوں کیلئے خود روزگار اسکیم ، آج ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد۔/30جنوری، ( سیاست نیوز) اقلیتوں کیلئے حکومت کی اعلان کردہ خود روزگار اسکیم سے استفادہ کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ کل 31جنوری کو ختم ہوجائے گی۔ تاہم توقع ہے کہ اس میں حکومت توسیع کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ درخواستیں داخل کرنے کیلئے مزید 10دن کی مہلت دی جاسکتی ہے۔ اقلیتوں کے علاوہ ایس سی، ایس ٹی، ب

تاج محل کو صنعتی گیسوں سے خطرہ کا ادعا

نئی دہلی 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) 17 ویں صدی کی مغل تعمیر اور محبت کی یادگار تاج محل کو اطراف میں کئی صنعتوں کے قیام کی وجہ سے صنعتی گیسوں کے اخراج سے خطرہ لاحق ہے ۔ کچھ مینو فیکچررس اسوسی ایشن نے اس خیال کا اظہار کیا ہے ۔ ان اسوسی ایشنوں نے مرکزی وزیر پٹرولیم ویرپا موئیلی کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاج محل کے اطراف جو محفوظ

اسمبلی میں مخالف تلنگانہ بل کی کامیابی پر مایوس نہ ہونے کا مشورہ

حیدرآباد۔/30جنوری، ( سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے تلنگانہ ریاست کے قیام کو یقینی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسمبلی میں مخالف تلنگانہ تحریک کی کامیابی پر مایوسی کا شکار نہ ہوں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونس

70 کروڑ عوام کو مڈل کلاس میں لانے کا عزم

نئی دہلی 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) خط غربت اور مڈل کلاس کے درمیان ایک خط فاصل کا اشارہ دیتے ہوئے راہول گاندھی نے آج کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کے 70 کروڑ عوام کو بنیادی سماجی سلامتی اور ایک بہتر زندگی فراہم کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزدوروں اور چھوٹے موٹے کام کرنے والوں کو پارٹی کے انتخابی منشور کیلئے رائے دینی چاہئے ۔ راہول گا

شرم وحیا اور عزت کا محافظ برقعہ آج فیشن ہوگیا، برقعہ پوش خواتین غیر مہذب حرکات کے مرتکب

حیدرآباد ۔30 ۔جنوری(سیاست نیوز )دنیا میںخواتین کا مقام اس وقت بلند و بالا ہوتا ہے جب وہ اپنی خوبصورتی کو پردہ میں رکھے رہتی ہیں۔خواتین کومذہب اسلام میں پردہ کرنے کا حکم دیا گیاہے تاکہ غیر محرم آدمی کی نظر اِن کی خوبصورتی پر نہ پڑے۔اس لئے مسلم لڑکیاں اور خواتین برقعہ کا اہتمام کرتے ہیں۔چارمینار کے قریب موجود شہران مارکٹ برقعہ صنعت

پارلیمنٹ کے مجوزہ سیشن میں تقسیم ریاست کا بل منظور کرلیا جائے گا

حیدرآباد۔/30جنوری، ( سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قائدین احمد پٹیل اور ڈگ وجئے سنگھ نے نائب صدر پردیش کانگریس و رکن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر کو یقین دلایا کہ پارلیمنٹ کے مجوزہ سیشن میں ریاست کی تقسیم کا بل منظور کرلیا جائے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ اسمبلی کی جانب سے صدر جمہوریہ کو بل روانہ کئے جانے کے ساتھ ہی مرکزی حکومت ت

یو پی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو پر سماعت دو ہفتہ بعد ہوگی

لکھنؤ ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کیلئے مزید دو ماہ کی مہلت مانگے جانے کی ریاستی حکومت کی درخواست پر فرقی مخالف مسٹر فاروق ایڈوکیٹ نے اعتراض داخل کردیا ہے جس پر اب ہائیکورٹ میں سماعت دو ہفتہ کے بعد ہوگی۔ ہائیکورٹ کی یہ بنچ مسٹر جسٹس امتیاز مرتضیٰ مسٹر جسٹس ڈی کے اپادھیائے پر مشتمل تھی۔ یاد رہیکہ محمد

تلنگانہ بل کے خلاف قرارداد سے تشکیل تلنگانہ پر کوئی اثر نہیں ہوگا

حیدرآباد /30 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین نے کہا کہ اسمبلی اور کونسل میں تلنگانہ بل کے خلاف قرارداد منظور کرنے کا علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کونسل کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونے کے بعد انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو کو

حکومت کیرالا ‘ عبدالناصر مدنی کو انصاف رسانی کی خواہاں

تھرواننتاپورم 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کیرالا پی ڈی پی لیڈر عبدالناصر مدنی کو انصاف دلانے اور انسانی بنیادوں پر ان کا علاج کروانے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔ عبدالناصر مدنی فی الحال بنگلور میں بم دھماکوں کے ایک مقدمہ میں جیل میں ہیں۔ کیرالا کے وزیر داخلہ رمیش چینی تالہ نے اسمبلی میں یہ بات بتائی ۔ اسمبلی میں سی پی ایم کے جی سدھاکرن

ناشتہ سے دوری Metabolic Syndrome سے قریب کرسکتی ہے!

لندن ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں جاری ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسے نوجوان جو ناشتہ کرنے میں زائد دلچسپی نہیں لیتے یا سرے سے ناشتہ ترک کردیتے ہیں وہ جب 20 سال کی عمر کے بعد 21 تا 30 سال کے درمیان کا سفر شروع کرتے ہیں تو انہیں قلب پر حملہ اور ذیابیطس جیسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ سویڈن کی اومیا یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ ایسے

خواتین کا اغواء اورعصمت ریزی کی کوشش کرنے والے دو افراد گرفتار

شمس آباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس اور ایس او ٹی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے خواتین کا اغواء کرکے ان کی عصمت ریزی کی کوشش کرنے اور ان کے پاس موجود رقم چھین کر فرار ہونے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی کے رمیش نائیڈو نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی جگن 26 سالہ پیشہ ڈرائیور ساکن تکوگوڑہ

مرکز میں موروثی و فسادیوں کی حکومت کی مخالفت

کولکتہ 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات کیلئے اپنی پارٹی کی مہم شروع کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں تنہا مقابلہ کریگی ۔ انہوں نے وفاقی سطح پر غیر کانگریسی و غیر بی جے پی جماعتوں کے ایک محاذ کی ضرورت پر زور دیا ۔ یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتابنرجی نے کا

عادی رہزنوں کی دو رکنی ٹولی گرفتار

شمس آباد 30 جنوری (سیاست نیوز) میلاردیو پلی پولیس اور سی سی ایس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کل شام ایک شخص کو بغیر نمبر کی گاڑی پر گھومتے ہوئے مشتبہ حالت میں دیکھ کر حراست میں لیا۔ دوران تفتیش محمد سمیر 19 سالہ انٹرمیڈیٹ طالب علم ساکن نواب صاحب کنٹہ نے اقبال جرم کرتے ہوئے اس کے ساتھی شہباز احمد خان 21 سالہ ویلڈنگ ورکر ساکن وٹے پلی راجند

ملک کی پہلی مونو ریل کا ممبئی میں کل افتتاح

ممبئی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی پہلی مونوریل خدمات کا آغاز ممبئی میں یکم ؍ فروری سے ہوگا جو وڈالا ۔ چمبور روٹ کی 8.9 کیلو میٹر طویل راہداری پر چلائی جائے گی حالانکہ اس کا آغاز دو سال قبل ہی ہونے والا تھا لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر یہ پراجکٹ دو سال تاخیر کا شکار ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان یکم ؍ فروری کو اس

فرضی سی بی آئی عہدیدار گرفتار

حیدرآباد ۔ /30 جنوری (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس نے فرضی سی بی آئی عہدیدار کو گرفتار کرلیا جو اپنے قریبی رشتہ دار کو سمنٹ کمپنی سے بڑے پیمانے پر پراجکٹس دلانے کا خواہشمند تھا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر پالا راجو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 25 سالہ ایس کرشنا چیتنیا متوطن ضلع نیلور پین

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک، ایک کی عدم شناخت

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ نارسنگی معین آباد رائے درگم اور میڑچل حدود میں حادثات پیش آئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 22 سالہ عبدالفرید جو حیدر شاہ کوٹ کے ساکن عبدالحمید کا بیٹا تھا پیشہ سے ویلڈر بتایا گیا ہے ۔ 25 جنوری کے دن یہ نوجوان

میڑچل میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو پھینک دیا گیا ۔ میڑچل پولیس نے بس اسٹاپ کے قریب سے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 45 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد میڑچل پولیس کا کہنا ہے کہ ایت وی