ٹرین کے پٹریاں عبور کرنے کی کوشش ،ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) جامعہ عثمانیہ کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 40 سالہ ارون کمار جو عنبر نگر کا ساکن تھا کل جامعہ عثمانیہ کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران نامعلوم ریل گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔