اردو یونیورسٹی میں آج

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے 31؍ جنوری 3 بجے دن سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں ’’ایک شام مجتبیٰ حسین کے ساتھ‘‘ مقرر ہے۔ اس موقع پر جناب مجتبیٰ حسین اپنے مزاحیہ مضامین سنائیں گے۔ اُردو یونیورسٹی کے نائب شیخ الجامعہ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد جلسے میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر آمنہ تحسین‘ شعبۂ تعلیم نسواں پدم شری مجتبیٰ حسین کا تعارف پیش کریں گی۔ گذشتہ برس ممتاز مزاح نگار جناب مجتبیٰ حسین کے تخلیقی سفر کے پچاس برس مکمل ہوئے ہیں۔ موصوف کی اب تک 30 سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں، جنہیں عوام و خواص میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ مجتبیٰ حسین کی ادبی و تخلیقی خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند کی جانب سے 2007ء میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ٹیچرس اسو سئیشن کے صدر ڈاکٹر محمد فریاد اور دیگر عہدیداران نے ادب دوستوں سے اس پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔