جینتی نٹراجن نے کانگریس چھوڑ دی، راہول گاندھی پر تنقید

چینائی ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کو جھٹکہ والی تبدیلی میں سابق وزیر ماحولیات جینتی نٹراجن نے آج پارٹی چھوڑ دی اور راہول گاندھی پر شدید تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انھوں نے پراجکٹوں کو ہری جھنڈی دکھانے میں اُن کی ہدایات پر عمل کیا لیکن مرکزی قیادت کی جانب سے انھیں ’’بے قدر اور رُسوا کرتے ہوئے حاشیہ پر ڈال دیا گیا‘‘۔ کانگری

گاندھی جی کا قتل ہندوستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ

چینائی۔/30جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کی جانب سے دستور کے بنیادی اصولوں پر بحث کیلئے آمادگی پر تنقید کرتے ہوئے سی پی ایم نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایسے وقت عمداً خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جب دستور ی اقدارکو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پارٹی کی پولیٹ بیورو ممبر اور رکن راجیہ سبھا شریمتی برندہ کرات ن

ملک کے آئی ٹی ماہرین کو ’’ایم حکمرانی‘‘ میں اختراعی اقدام کا مشورہ

گاندھی نگر۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک کے آئی ٹی ماہرین سے کہا کہ وہ موبائیل فونس کے ذریعہ ایم حکمرانی (موبائیل حکمرانی) کو فروغ دیتے ہوئے کئی خدمات کی راہ ہموار کریں۔ وزیراعظم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ای حکمرانی ان کے عزائم و مقاصد جیسے ’’ڈیجیٹل انڈیا‘‘ پراجکٹ کے حصہ کے طور پر اہمیت رکھتی ہے۔ اس کی

سشماسوراج کا آج سے دورہ ٔچین

نئی دہلی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج کل سے چار روزہ دورہ پر چین روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ نئے معتمد خارجہ جئے شنکر بھی ہوں گے۔ سشماسوراج چین کے اپنے ہم منصب سے مختلف مسائل پر بات چیت کریں گے۔ چین کے وزیرخارجہ وانگ وان کے ساتھ ان کی بات چیت کو اہمیت دی جارہی ہے۔ وہ روس ۔ ہند ۔ چین اجلاس میں بھی شرکت کریں گی۔ سشماسوراج ک

مہاتما گاندھی کی 67 ویں برسی پر قوم کا خراج

نئی دہلی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاتما گاندھی کی آج 67 ویں برسی ہے۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے بابائے قوم کو ملک بھر کی جانب سے خراج پیش کرنے کی قیادت کی پرنب مکرجی نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول پیش کئے۔ نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری اور وزیراعظم نریندر مودی نے بھی امن کے مسیحا کو اپنا خراج پیش

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا 23 فبروری کو آغاز

نئی دہلی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن 23 فبروری کو شروع ہوگا اور 8 مئی کو اختتام پذیر ہوگا، آج سرکاری طور پر یہ اعلان کیا گیا۔ ایک صحافتی بیان میں لوک سبھا نے کہا کہ سولہویں لوک سبھا کا چوتھا اجلاس دوشنبہ کو شروع ہوگا جب صدر جمہوریہ پرنب مکرجی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو مخاطب کریں گے جو صبح 11 بجے دن سنٹرل ہال میں یکج

سردھا اسکام : مکل رائے سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

کولکتہ ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس جنرل سکریٹری مکل رائے سے آج سی بی آئی نے لگ بھگ 5 گھنٹے پوچھ تاچھ کی جو کروڑہا روپئے کے سردھا چٹ فنڈ سے متعلق ہے، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ سچائی کو ضرور ظاہر ہونا چاہئے اور یہ کہ غریبوں کو انصاف سے محروم نہ کیا جائے جنہوں نے اپنی رقم اس کمپنی میں مشغول کردی۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ ٹی ایم

بی جے پی کے اشتہار میں انا ہزارے کا کارٹون

نئی دہلی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج بی جے پی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس نے اپنے اخباری اشتہار میں اناہزارے کے خلاف متنازعہ کارٹون شائع کیا ہے۔ اس اشتہار میں اناہزارے کو ایک پھول کے ہار کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے زعفرانی پارٹی سے سوال کیا کہ آیا انسداد رشوت ستانی مہم کے سماجی ج

اوباما کی نصیحت پر عمل کرنے کی ضرورت: شاہی امام

نئی دہلی۔/30جنوری، ( فیکس ) شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں کہا کہ مذہب اسلام ایک سچا مذہب ہے جس کی سچائی ہر ذی شعور پر ظاہر ہے اسی لئے بخوشی لوگ اسے اپناتے جارہے ہیں ، آج ہمیں جلسوں اور محفلوں کی بجائے عمل کی ضرورت ہے، اپنے قول و فعل سے مذہب اسلام کے پیغام انسانیت کو عام کرنے

جیہ پردا کی بی جے پی میں عنقریب شمولیت

نئی دہلی ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اداکارہ سے سیاستدان بن جانے والی جیہ پردا نے جنہیں سماج وادی پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے ۔ آج کہا ہے کہ بی جے پی میں شمولیت کے لیے پارٹی کے سینئیر قائدین کے ساتھ ان کی بات چیت جاری ہے اور وہ انتخابی مقابلہ کی بجائے عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بی جے پی میں بحیثیت پارٹی کارکن شا