سابق کانسٹبل عبدالقدیر کی رہائی کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید یعقوب سینئیر ایڈوکیٹ کلرک و سابقہ رکن عاملہ ایڈوکیٹ کلرک اسوسی ایشن سٹی سیول کورٹ حیدرآباد اپنے صحافتی بیان میں سابقہ کانسٹبل عبدالقدیر قیدی کو سزاء کی مدت ختم ہونے کے باوجود کیوں نہیں چھوڑا جارہا ہے ۔ وزیر داخلہ اور چیف سکریٹری کے پاس کوئی فوجداری دفعہ ہے ۔ صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم کو قیدی سا

بیوی سے جھگڑے پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ ملیش نے خودسوزی کرلی ۔ ملیش رحمت نگر یوسف گوڑہ علاقعہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد 27 ڈسمبر کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر خود کو آگ لگالی تھی ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس جوب

گولکنڈہ کا عادی رہزن سیف الدین گرفتار

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) عوام میں احساس تحفظ کو فروغ دینے اور روڈی و غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں کو آہنی پنجہ سے کچلنے کیلئے حیدرآباد سٹی پولیس کام کررہی ہے۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر مہیندر ریڈی نے آج گولکنڈہ کے عادی رہزن محمد سیف الدین عرف قطب کو پریونٹیو ڈیٹنشن (پی ڈی ایکٹ ) کے تحت گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر اسے

دھوکہ دہی کا شکار سافٹ ویر ملازمہ کی خودکشی

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر ملازمہ نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص کی دھوکہ دہی کا شکار اس لڑکی نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ جس نے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس سے دھوکہ کیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ راگھوی نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازمہ تھی ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ

موسی ندی میں قبضہ جات کے خلاف چیف منسٹر سے شکایت

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) موسی ندی پر غیر مجاز قبضہ کی کوشش کرنے والے بعض مبینہ لینڈ گرابرس کے خلاف ملک پیٹ واحد نگر کے ساکن افراد نے چیف منسٹر اور دیگر حکام کو شکایت کی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ موسی ندی کے کنارے ایک لینڈ گرابر نے سرکاری اراضی پر غیر مجاز تعمیر کی ہے اور اس نے سرکاری سائن بورڈ نکال کر وہاں قبضہ کی ناکام کوشش کی۔ ریٹا

مسافر ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کی سفارش ، پیانل کی رپورٹ

نئی دہلی ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاسنجر ٹرین کرایوں میں بالخصوص سب اربن سرویس کیلئے اضافہ اور پاسنجر اور اکسپریس ٹرینوں میں احاطہ کئے جانے والے اقل ترین فاصلے میں اضافہ ان سفارشات میں شامل ہیں، جو ایک سرکاری کمیٹی نے ریلوے کو اپنی رپورٹ میں پیش کئے ہیں۔ ڈی کے متل کمیٹی جسے اس سال 4 ڈسمبر کو تشکیل دیا گیا تاکہ انڈین ریلویز کی آمدنی م

پاک فائرنگ کیخلاف بی ایس ایف کو حکومت کی تائید

نئی دہلی ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج بی ایس ایف کو ہدایت دی کہ جموں و کشمیر میں پاکستان کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کا موڑتوڑ جواب دیا جائے جبکہ پڑوسی ملک کی سرحد پر تعینات فورس کے ہاتھوں ایک جوان کی ہلاکت ہوئی ہے (متعلقہ خبر صفحہ 5 پر)۔ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے ڈائرکٹر جنرل بارڈر سیکوریٹی فورس ڈی کے پاٹھک کو یہ ہدایت اس وقت د

داعش کی مخالف ہند ویب سائیٹس پر حکومتی امتناع

نئی دہلی۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے 32 ویب سائیٹس کو قومی سلامتی کیلئے خطرات کی وجہ بتاتے ہوئے بلاک کردیا ہے کیونکہ وہ مبینہ طور پر دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) جیسے دہشت گرد گروپوں کا مخالف ہندوستان مواد پیش کررہے تھے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ایسی سائیٹس بند کردی گئی ہیں کیونکہ وہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

… مختصرخبریں …

l صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آرڈیننس برائے قانون حصول اراضی اور دستوری (121 ویں ترمیم) بل کو آج اپنی منظوری دیدی۔
l آسام میں این ڈی ایف بی (ایس) سے متاثرہ علاقوں کی مجموعی صورتحال میں بہتری ہے، جبکہ ریلیف کیمپوں میں آج پناہ گزینوں کی تعداد گھٹ کر تقریباً 2.7 لاکھ ہوگئی۔

بی جے پی محبوبہ مفتی کے اشارہ پر مسرور

نئی دہلی ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کے بارے میں پی ڈی پی کی طرف سے مثبت اشاروں کے درمیان بی جے پی نے آج امید ظاہر کی کہ ایک دو یوم میں ان کی جانب سے باقاعدہ مذاکرات ہوں گے۔ بی جے پی نے کہا کہ وہ اس ریاست میں اگلی حکومت کا حصہ رہے گی کیونکہ عوامی خط اعتماد اس کے حق میں ہے اور ایسا کوئی بھی نظم و نسق جس میں وہ شامل

اقلیتوں کی دلجوئی پر این ڈی اے حکومت بھی مائل

نئی دہلی ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تبدیلی مذہب اور دوبارہ تبدیل مذہب (گھر واپسی) پر تنازعہ اٹھ کھڑا ہونے کے بعد حکومت ملک گیر سطح پر اقلیتوں کی دلجوئی کیلئے ایک مشن (منصوبہ) تیار کیا ہے تاکہ بنیادی سطح پر ان کی فلاح و بہبود سے مرکزی اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لیا جاسکے ۔ ’’مشن امپاورمنٹ‘ اسکیم کے تحت مملکتی وزیر اقلیتی بہبود مختا

نتھورام گوڈسے کو بھی بھارت رتن سے نوازا جائے

کانپور ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندو تنظیم کے اس مطالبہ پر کہ مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڑسے کا مندر تعمیر کیا جائے، تیکھا تبصرہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں نے کہا کہ اس طرح کے منادر ہر ایک ریاست میں تعمیر کئے جانے چاہئے ۔ مسٹر اعظم خاں جو کہ یہاں اپنے ایک دوست کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہیں، کہا کہ نتھو رام

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کی گرفتاری

سوری ( مغربی بنگال ) ۔ 31 ۔ دسمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع بیر بھوم کے مکارا گاؤں میں پر تشدد تصادم میں 3 افراد کی ہلاکت کے سلسلہ میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کو آج گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ بی جے پی کے حامی شیخ شہنشاہ کو پروی گاؤں میں اس کے مکان سے گرفتار کرلیا گیا جو کہ ایک ترنمول کانگریس ورکر محمد شیخ کے قتل کا اصل م

ورگھیز کا انتقال ، منموہن کی تعزیت

نئی دہلی ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہنہ مشق صحافی شری بی جی ورگھیز کے انتقال پر جو صف اول کے روزناموں ہندوستان ٹائمز اور انڈین ایکسپریس کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں، اپنے پیام تعزیت میں کہا کہ وہ محروم طبقات کیلئے انتھک جدوجہد کرنے والے اور سرچشمۂ وجدان صحافی تھے ۔ ان کے انتقال سے ہندوستان نے ایک نام

نئی دہلی پر 77 لاکھ روپئے کاسونا ضبط

نئی دہلی ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بین الاقوامی طیرانگاہ پر آج ایک شخص کو 77 لاکھ روپئے مالیتی سونے کی بسکٹ کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا اس شخص کو ریاض سے آمد کے فوری بعد کسٹمس حکام نے روک لیا اور اس کے بیاگس اور شخصی تلاشی لینے پر سونے کے 26 بسکٹ برآمد ہوئے جس کی مارکٹ میں مالیت 76.68 لاکھ بتائی جاتی ہے ۔

اڈیشہ میں 2 ماویسٹ گرفتار

سمبل پور ( اڈیشہ ) ۔ 31 ۔ دسمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع سمبلپور کے علاقہ نکتیدیولا میں سیکوریٹی فورسیس نے خصوصی کارروائی کے دوران 2 ماویسٹوں کو گرفتار کرلیا جو کہ مختلف جرائم میں ملوث تھے ۔ اسسٹنٹ کمانڈنٹ مخالف نکسلائٹس دستہ مسٹر بی بی بابو نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر اسپیشل آپریشن گروپ اور ڈسٹرکٹ والینٹری فورس کی مشترکہ

ایل پی جی صارفین کو آج سے بینک کھاتوں میں سبسڈی

نئی دہلی۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں پکوان گیاس (ایل پی جی) کے تمام صارفین کل یکم جنوری سے اپنے بینک کھاتوں میں سبسڈی حاصل کرسکیں گے اور انہیں مارکٹ کی قیمتوں کے مطابق پکوان گیاس خریدنا ہوگا۔ ایل پی جی کے گھریلو استعمال کے صارفین راست فائدہ کی منتقلی اسکیم میں شمولیت کے ساتھ ہی اپنے بینک کھاتہ میں 568 روپئے بطور سبسڈی حاصل کری

سمندر کی تہہ سے سات نعشیں برآمد کرلی گئیں، موسم انتہائی خراب

جکارتہ؍ سنگاپور۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایئر ایشیا کے حادثہ کاشکار طیارہ کے ملبہ کو سمندر کی تہہ سے نکالنے کے لئے تلاش کرنے والی ٹیم سونار ساز و سامان کا استعمال کررہی ہے۔ انڈونیشیا کے ساحل سے دور جاوا کے سمندر میں بدنصیب طیارہ اپنے 162 مسافروں کے ساتھ حادثہ کا شکار ہوکر سمندر کی تہہ میں جاچکا ہے جبکہ خراب موسم کی وجہ سے ریاحت کاری م

اغواء کیس میں گرفتاری کو لکھوی کا چیلنج

اسلام آباد ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام )ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی جنھیں اغواء کے ایک معاملے میں پولیس تحویل میں دیا گیا ہے ، نے اپنی حراست کو ایک پاکستانی عدالت میں چیلنج کیا ہے ۔ دریں اثناء لکھوی کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لکھوی نے اُس کے خلاف ایک من گھڑت معاملہ کے تحت درج کردہ ایف آئی آر