آدتیہ ناتھ کے متنازعہ تبصرہ پر کانگریس اور بائیں بازو کی تنقید

نئی دہلی۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی قائد یوگی آدتیہ ناتھ پر آج کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں نے اقلیتی طبقہ کے بارے میں ان کے متنازعہ تبصرہ کی بنیاد پر انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ بی جے پی نے بھی سماج وادی پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ اترپردیش میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کررہی ہے۔ کانگریس قائد راشد علوی نے شعلہ بیان

نکسلائیٹس کیخلاف جھارکھنڈ پولیس کی کارروائی کامیاب

جمشیدپور۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ جھارکھنڈ پولیس کی جانب سے نکسلائیٹس سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ریاست میں نکسلائیٹس سے مربوط واقعات میں جاریہ سال گزشتہ سال کی بہ نسبت 35 فیصد کمی پیدا ہوئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس راجیو کمار نے کہا کہ نکسلائیٹس سے مربوط ایک واقعہ کے سوائے جو ضلع ڈومکا میں پیش آیا

کوئلہ اسکام کے مقدمہ کی کل اہم سماعت

نئی دہلی۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ کوئلہ اسکام کے بارے میں اہم مقدمہ کی سماعت سپریم کورٹ میں منگل کے دن منعقد کی جائے گی جب کہ امکان ہے کہ سی بی آئی عدالت کو اطلاع دے گی کہ مبینہ مفادات حاصلہ کی جانب سے حقائق کی پردہ پوشی 2G اسکام مقدمہ کی جاریہ سماعت میں تاخیر کی وجہ ہے۔ ادارہ کے ذرائع کے بموجب مشیر خانگی کو تمام تفصیلات سے واقف کروادی

کیرالا کے دلتوں کو ترغیب دینے بی جے پی مودی کو مدعو کرے گی

نئی دہلی۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ کیرالا کے دلتوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بی جے پی کو وزیراعظم نریندر مودی کی مدد حاصل کرنی ہوگی جو آئندہ ہفتہ 152 ویں یوم پیدائش تقاریب میں حصہ لیں گے جب کہ افسانوی دلت ایان کلی کی یوم پیدائش تقاریب منائی جائیں گی۔ یہ پروگرام 8 ستمبر کو قومی درج فہرست ذاتوں کے بی جے پی مورچہ اور پلیار مہاسب

اب شیوراج پاٹل بھی یادداشتیں تحریر کرنے میں مصروف

نئی دہلی۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق مرکزی وزیر شیوراج پاٹل نے اپنی خود نوشت سوانح حیات لکھنا شروع کردی ہے اور مبینہ طور پر جس میں حساس مسائل جیسے 26 نومبر کے ممبئی حملے جو ہندوستان پر بدترین دہشت گرد حملے تھے، شامل کئے گئے ہیں۔ انھوں نے ’میری زندگی کی آڈیسے‘ کے عنوان سے تحریر کردہ اپنی خود نوشت سوانح عمری میں ان کے سیاسی سفر، تفص

مودی کے 100 دن میں حکمرانی کے انداز میں نمایاں تبدیلی، کارپوریٹ اداروں کا تاثر

نئی دہلی۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے اقتدار کے 100 دن مکمل ہونے سے عین قبل بیشتر کارپوریٹ قائدین کو حکمرانی کے انداز میں نمایاں فرق محسوس ہورہا ہے۔ نئی حکومت جوابدہی اور احکام پر عمل آوری پر زیادہ توجہ دے رہی ہے اور سننے اور نظر انداز کرنے کے رویے تبدیل ہوگئے ہیں۔ اسوچیم نے ایک سروے کے دوران کہ

لیفٹیننٹ گورنر دہلی کے فیصلے درحقیقت امیت شاہ کے

نئی دہلی۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ان اطلاعات کے دوران کہ لیفٹیننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ صدر جمہوریہ ہند کو حکومت کی تشکیل کے بارے میں مکتوب تحریر کرنا چاہتے ہیں، عام آدمی پارٹی نے آج ان پر اپنی تنقید میں شدت پیدا کردی۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر قائد اور رکن اسمبلی منیش سیسوڈیا نے کہا کہ یہ لیفٹیننٹ گورنر نہیں بلکہ ان کے پردے میں بی جے

ہند۔ پاک مذاکرات منسوخ کرنے کی مذمت

نئی دہلی۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج نریندر مودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے تعطل کو ’چائے کی پیالی میں طوفان‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علیحدگی پسند حریت کانفرنس کو جان لینا چاہئے کہ ہندوستان کی موجودہ حکومت کے لئے مذاکرات کا احیاء ایک مشکل کام ہے۔ وہ جموں و کشمیر قانون ساز کونسل

عراقی قصبہ امریلی کا محاصرہ ختم کرنے کی کوشش کا آغاز

کرکک (عراق)۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ عراق نے بڑے پیمانے پر جہادیوں کے زیر محاصرہ قصبہ امریلی کو جہادیوں سے نجات دلوانے کی کوشش کا آغاز کردیا۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے عالمی اتحاد کی اپیل کی ہے تاکہ عسکریت پسندوں کی ’’نسل کشی‘‘ کا خاتمہ کیا جاسکے۔ سعودی عرب کے فرماں روا ملک عبداللہ نے اپنی تقریر میں کل مغربی ممالک کو انتباہ د

وزیراعظم پولینڈ یوروپی یونین کے اعلیٰ عہدہ پر فائز

برلن۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ یوروپی قائدین نے وزیراعظم پولینڈ ڈونالڈ ٹسک کو یوروپی یونین کا آئندہ صدر منتخب کیا ہے جب کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 28 رکنی یوروپی یونین نے وزیر خارجہ اٹلی فیڈریکا موغرینی کو یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کا سربراہ بھی منتخب کیا ہے۔ یوروپی یونین نے رکن ممالک کے درمیان م

وزرائے دفاع افغانستان اور امریکہ کی ناٹو چوٹی کانفرنس میں شرکت

کابل؍واشنگٹن۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ امکان ہے کہ افغانستان صرف اپنے وزیر دفاع کو ناٹو کی اہم چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے روانہ کرے گا جب کہ امریکہ کے وزیر دفاع چک ہیگل کی شرکت کی بھی اطلاع مل چکی ہے۔ اس چوٹی کانفرنس کے انعقاد میں افغانستان کے صدارتی انتخابات میں پیدا ہونے والے تعطل کے خاتمہ کے لئے ناٹو کی مستقبل میں تائید پر غور کی

وزیر خارجہ ایران اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کیلئے تیار

تہران۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ وہ اپنے سعوی ہم منصب سے آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران علیحدہ ملاقات کے لئے تیار ہیں۔ وہ جاریہ سال کے اواخر میں سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے۔ محمد جواد ظریف کا یہ تبصرہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات میں گرم جوشی کا اشارہ دیت

پاکستان میں ضرب عضب سے دشمن کی بیخ کنی: امریکہ

اسلام آباد۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاکستان کے عسکری آپریشن ضربِ عضب کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تاہم اس نے عارضی طور پر دشمن کی بیخ کنی کردی ہے اور وہ افغانستان فرار ہوگئے ہیں۔ امریکہ کے میرین جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیر

مصر کو امریکہ کی اپاچی ہیلی کاپٹرس کی فراہمی

واشنگٹن۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے وزیر خارجہ مصر کو بتایا کہ امریکہ انسداد دہشت گردی کے سلسلہ میں قاہرہ کی کوششوں میں مدد دینے کے لئے 10 اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے سلسلہ میں اپنے وعدے پر قائم رہنے کا اِرادہ رکھتا ہے۔ دفتر خارجہ امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ جان کیری نے جون میں اعلان کیا تھا کہ

برطانوی مسلم انتہا پسندوں کے خلاف برطانوی ائمہ کا فتویٰ

لندن۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ برطانیہ کے صف اول کے چند ائمہ نے برطانوی مسلمانوں کے خلاف جو جنگ زدہ ممالک جیسے شام اور عراق کا سفر کررہے ہیں تاکہ جابرانہ دولت اِسلامیہ کے جنگجوؤں میں شامل ہوسکیں، ایک فتویٰ جاری کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ دولت اِسلامیہ برائے عراق و شام کی مخالفت کریں جو ایک زہریلے نظریہ کی حامل

غزہ کی جنگ بندی … فوائد اور نقصانات

قاہرہ۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ جب بھی اسرائیل جنگ کا آغاز کرتا ہے تو اس کے واضح مقاصد ہوتے ہیں۔ درحقیقت ہم اصطلاح ’جنگ‘ کو وسیع تر معنوں میں استعمال کررہے ہیں۔ درحقیقت یہ جنگ نہیں بلکہ اسرائیل کی غزہ اور مغربی کنارہ میں جارحانہ کارروائی تھی۔ سب سے پہلے دنیا بھر نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ہولناک نسل کشی کا مشاہدہ کیا، بعد ازاں ا

بنگلہ دیش میں ہڑتال سے عام زندگی متاثر

ڈھاکہ۔31اگست ( سیاست ڈاٹ کام) آزاد خیال عالم دین اور معروف ٹی وی اینکر کے پُراسرار قتل کے بعد بنگلہ دیش میں آج 8گھنٹوں کی ہڑتال جاری رہی ۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں ہڑتال کے باعث عام زندگی بری طرح متاثر تھی۔ اسکولس بند رہے اور ٹرانسپورٹ خدمات بھی نہیں چلائی گئی ۔ نوجوانوں کا ایک گروپ 27اگست کو نورالاسلام فاروقی کے گھر میں گُھس گئے اور ارکا