بلاول بھٹو زرداری کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات

برمنگھم، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی ہے، اور انھیں نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دی۔ اس ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہوںنے ملالہ اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ نوبل انعام ملنے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ اور انھوں نے برمنگھم

دنیا بھر میں نام کمانے والی 100 خواتین کی فہرست

لندن ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں اپنے کام سے مختلف شعبوں میں نام کمانے والی 100 خواتین کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، اس فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی پانچ خواتین کے نام بھی شامل ہیں، یہ فہرست برطانوی نشریاتی ادارے نے جاری کی ہے، جو ان خواتین کے ناموں پر مبنی ہے جنہوں نے، سائنس اور آرٹ کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے بھرپو

نائجیریا میں بم دھماکہ ، 8 ہلاک

کانو۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی نائجیریا میں آج صبح کے مصروف اوقات کے دوران ایک بس اسٹیشن میں 3 بم دھماکوں کے نتیجہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 34 دیگر زخمی ہوگئے۔ بچاؤ کارکنوں نے یہ بات بتائی۔ ایک مقامی عہدیدار نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر کہا کہ 8 نعشوں کو ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان نے کہا

صدر برکینا فاسو نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کر دیا، حالات غیر واضح

اواگادوگو ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برکینا فاسو کے صدر بلیز کمپاؤرے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اقتدار چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ’’جمہوری طور پر منتخب کردہ صدر کی تقرری تک کیلئے عبوری حکومت کے دور‘‘ پر بات چیت کرنے کیلئے آمادہ ہیں۔ کمپاؤرے کی طر

ملائیشیائی ریاست : خاتون ورکرس کیلئے مارکیٹ میں ہیڈاسکارف لازم

کوالالمپور ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کی مسلم اکثریتی ریاست کیلانتن میں سوپرمارکٹس، فوڈ آؤٹ لٹس اور دیگر تجارتی مراکز کے تمام مسلم خاتون ملازمین کو سر پر اسکارف لگانے یا پھر جرمانہ کا سامنا کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے ساتھ اس کثیر نسلی مسلم اکثریتی ملک میں ایک اور تنازعہ چھڑ گیا ہے۔ کیلانتن اسٹیٹ کے حکام نے ’آپریشن عورت اٹیک

خیبرایجنسی میں فضائی حملے ،20 جنگجو ہلاک

اسلام آباد ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان آرمی نے افغان سرحد کے نزدیک واقع وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں مشتبہ طالبان کے ٹھکانوں پر اہدافی فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بیس جنگجو ہلاک اور ان کے پانچ ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لڑاکا ط

مشرف کے جوائنٹ ٹرائل کی عرضیوں پر عدالتی فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج سابق پاکستانی ملٹری حکمران پرویز مشرف کی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کردیا، جس میں مشرف نے اپنے غداری کیس کے ٹرائل میں کئی سابق سیویلین اور فوجی قائدین کو شامل کرنے کی استدعا کی ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی والا سہ رکنی ٹربیونل 71 سالہ مشرف پر غداری کے الزام میں مقدمہ چلا رہا ہے

جنوبی افریقی ٹیم آسٹریلیا کے کامیاب دورہ کی خواہاں

سڈنی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین دورہ کے بعد جنوبی افریقی ٹیم آسٹریلیا پہنچ چکی ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان اس ہفتہ 3 مقابلوں کی ونڈے سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔ اس ضمن میں جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ رسل ڈومنگو نے کہا ہیکہ ان کی ٹیم آسٹریلیا کے دورہ پر فتوحات کے ذریعہ موسم گرما کے اس سیزن کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ جنوب

یونس خان کی ڈبل سنچری کے بعد آسٹریلیا کے مسائل کا آغاز

ابوظہبی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انتہائی غیرمعمولی اور شاندار فام میں چل رہے یونس خان نے اپنے کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف یہاں دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں ٹیم کے اسکور کو 570/6 تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا جبکہ مصباح الحق نے 101 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مذکورہ اسکور پر پہلی اننگز ختم کرنے کا فیصلہ

پنکج اڈوانی کو صدرجمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج ہندوستان کے نمبر ایک کھلاڑی پنکج اڈوانی کو ورلڈ بلیارڈس چمپیئن شپ کا خطاب حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے اپنے پیغام میں کہا ہیکہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہیکہ ہندوستانی کھلاڑی پنکج اڈوانی نے بارہویں عالمی خطاب پر اپنی کامیابی کی مہر ثبت کردی ہ

یونس خان نے 90سالہ ریکارڈ برابر کردیا

ابوظہبی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل 3 ٹسٹ اننگز میں متواتر 3 سنچریاں بنانے کا90سالہ ریکارڈ برابر کردیا۔ اس سے قبل 1924-25ء میں انگلینڈ کے ہربرٹ اسٹکلف نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ یونس خان مسلسل تین سنچریاں بنانے والے چوتھے پاکستانی کر کٹر بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ظہیر عباس نے 1982میں ہندوستان کے خلاف 215،18

فیڈرر، جوکووچ اور مرے کی پیشقدمی

پیرس ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر عالمی نمبر ایک مقام کے حصول کیلئے سربیاٹینس اسٹار اور موجودہ نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ پر مسلسل دباؤ بنا رہے ہیں جیسا کہ فیڈرر نے متواتر چودھویں کامیابی 20 سالہ فرانسیسی کوالیفائر کھلاڑی لوکاس پوئیلی کو باآسانی 6-4 ، 6-4 سے شکست دیتے ہوئے پیرس ماسٹرس کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ج

یونس خان کو وی وی ایس لکشمن کا خراج تحسین

دبئی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور رنز مشین یونس خان کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی پر ہندوستان کے سابق بیٹسمین وی وی ایس لکشمن نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے پیغام میں وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ ’’ یونس خان کی ایک اور ڈبل سنچری، غیر معمولی بیٹنگ اور غیرمعمولی کارنامہ ہے۔

ڈیناموس پہلی بیرونی کامیابی گوا کے خلاف حاصل کرنے کیلئے کوشاں

مارگو ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ناقابل تسخیر دہلی ڈیناموس بیرونی میدان پر پہلی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔ جیسا کہ کل وہ پہلی کامیابی کے تعاقب میں موجود فٹبال کلب گوا سے مقابلہ کرے گی۔ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے مقابلے میں دہلی کو سبقت حاصل ہے جیسا کہ اس نے ایک کامیابی اور 3 مقابلوں کو ڈرا کیا ہے۔

مختلف خوشبوئیں دماغی امراض میں فائدہ مند

مختلف پھولوں پھلوں اور ہربز کی خوشبو ذہنی امراض خصوصا ذہنی دباؤ کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے۔ پھلوں میں لیموں، آم اور مالٹے کی خوشبو ذہنی دباؤ و امراض کم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ ہربز میں پودینہ جبکہ پھولوں میں گلاب کی خوشبو انسان کے ذہنی و جسمانی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔ سائنسی ترقی نے جہاں انسان کو ان گنت سہولتیں اور

کھانا کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنے کی سنت

اصل فوائد کیا ہیں؟
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا : ’’ جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ اپنا ہاتھ نہ پونچھے یہاں تک کہ اسے (انگلیاں ) چاٹ لے یا چٹوالے ‘‘۔
( صحیح مسلم ، الاشربۃ ، باب استحباب لعق الاصابع حدیث : 2031 )