داعش کیخلاف 4100 امریکی پروازیں

واشنگٹن ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) داعش کے خلاف گزشتہ ماہ شروع کی گئی امریکی فضائی کارروائی سے اب تک امریکی بمبار طیارے عراق اور شام میں تقریبا 4100 پروازیں بھر چکے ہیں۔ یہ بات امریکی فوج کے ایک ذمہ دار نے بتائی ہے۔ ان 4100 پروازوں میں نگرانی اور جاسوسی کی غرض سے کی گئی پروازوں کے علاوہ بمباری کرنے اور دوران پرواز طیاروں میں ایندھن بھرنے

غیرقانونی 98 ہزارعازمین حج کی بیدخلی

ریاض ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سکیورٹی حکام نے غیرقانونی طریقے سے بیرون اور اندرون ملک سے حج کیلئے مشاعرِ مقدسہ پہنچنے والے 98 ہزار افراد کو واپس کر دیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض کے سکیورٹی جنرل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے غیرقانونی طورپر مشاعر میں پہنچنے والی 25 ہزار 216 کاروں اور دیگر گاڑ

ہند ۔ امریکہ دوستی کو دنیا کیلئے مثالی بنانے اوباما ، مودی کا عہد

واشنگٹن 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما اور وزیراعظم نریندر مودی نے ہند ۔ امریکہ تعلقات کو ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی سطح پر لے جانے اور اس کو دنیا کے لئے مثالی بنانے کا عہد کیا۔ وائٹ ہاؤز ڈنر پر اپنی پہلی ملاقات کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ ’’ویژن پر مبنی‘‘ بیان میں دونوں قائدین نے کہاکہ وہ نہ صرف

ایران داعش سے بڑا خطرہ ، نیتن یاہو کا واویلا

اقوام متحدہ ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے انتہا پسند وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران دنیا کیلئے دولت اسلامی عراق وشام (داعش) سے بھی بڑا خطرہ ہوگا۔ انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں تقریر کے دوران ایران کے خلاف یہ واویلا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ داعش کو شکست دی جانی چاہیے

شام میں فضائی حملوں کے باوجود داعش کی پیشقدمی

دمشق ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں فضائی حملوں کے باوجود اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے ترک سرحد کے قریب کامیاب پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ ادھر شامی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اتحادی فورسز کو اسلامک اسٹیٹ کے علاوہ دیگر جنگجوؤں کو بھی نشانہ بنانا چاہیے۔ خبر رساں ادارہ اے ایف پی نے بتایا ہے کہ امریکی اتحادی فورسز کے فضائی حملوں کے باوج

سجدہ کرنے پر امریکی کھلاڑی کو15 یارڈس کی پینالٹی

نیو یارک 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )امریکی میڈیا کے مطابق مقامی کھلاڑی فٹبال ٹیم کینسس چیفس سٹی کے کھلاڑی حسین عبداللہ پر ٹچ ڈاؤن کے بعد سجدہ کرنے پر 15 یارڈ کی پینالٹی عائد کردی گئی ۔حسین عبداللہ نے کھیل کے چوتھے کوارٹر میں ٹچ ڈاؤن کے بعد سجدہ کیا تھا۔عبداللہ نے نیو انگلینڈ پیٹریئٹس کے خلاف چوتھے کوارٹر میں 39 یارڈ سے مخالف کھلاڑی کا

میری کوم فائنل میں داخل ،سریتا کے خلاف متنازعہ فیصلہ

انچیان 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ایشین گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں اس وقت تنازعہ کھڑا ہوا جب 60 کیلو گرام زمرے میں ایل سریتا دیوی کو سیمی فائنل مقابلے میں بہتر مظاہرہ کرنے کے باوجود برونز میڈل پر اکتفاء کرنا پڑا جبکہ 51 کیلو گرام زمرے میں میری کوم نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور وہ فائنل میں داخل ہوچکی ہے ۔ سریتا کے خلاف جو فیص

ہندوستان نے کبڈی میں پاکستان کو شکست دی

انچیان ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستانی پہلوان حریف پہلوانوں کو قابو نہ کرسکے، روایتی حریف نے مقابلہ بہ آسانی 23-11کے اسکور سے اپنے نام کرلیا۔رواں گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان گروپ اے میں پہلے مقام کیلئے مقابلہ ہوا۔ ہندوستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی کھیل پر گرفت مضبوط رکھی۔ پہلا ہاف

مرتضی بنگلہ دیش کے نئے ونڈے کپتان

ڈھاکہ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی کرکٹ کے ارباب مجاز نے وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم کو ونڈے ٹیم کی قیادت سے برطرف کرتے ہوئے ان کے مقام پر فاسٹ بولر مشرف مرتضی کو نیا کپتا مقرر کیا ہے۔ دریں اثناء رحیم ٹسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈس کے ڈائرکٹرس کے اجلاس می

کے کے آر کی تمام توجہ سیمی فائنل پر مرکوز :اوتھپا

حیدرآباد 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ابتدائی مرحلے میں غیر معمولی مظاہرے کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے اوپنر بیٹسمین رابن اوتھپا نے کہا ہے کہ رواں چیمپئنس لیگ میں آسٹریلیائی ٹیم ہوبارٹ ہوریکینس کے خلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل مقابلے میں ٹیم کی تمام تر توجہ طاقت کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہوچکی ہ

ہندوستان کا برونز میڈل کیلئے جاپان سے مقابلہ

انچیان 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)گولڈ میڈل پہلے ہی دسترس سے باہر ہوچکا ہے لہذا اب ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم 17 ویں ایشین گیمز سے کم از کم برونز میڈل کے ساتھ وطن واپسی کی خواہاں ہیں جیسا کہ وہ اس میڈل کیلئے کل جاپان سے مقابلہ کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم کو گذشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں بہتر آغاز کے باوجود کوریا کے خلاف 1-3 کی شکست بردا