ہندوستان نے کبڈی میں پاکستان کو شکست دی

انچیان ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستانی پہلوان حریف پہلوانوں کو قابو نہ کرسکے، روایتی حریف نے مقابلہ بہ آسانی 23-11کے اسکور سے اپنے نام کرلیا۔رواں گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان گروپ اے میں پہلے مقام کیلئے مقابلہ ہوا۔ ہندوستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی کھیل پر گرفت مضبوط رکھی۔ پہلا ہاف 17-4سے ہندوستان کی برتری پر ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کچھ بہتر کھیل پیش کیا لیکنہندوستانی پہلوانوں کے ہنر کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔ اس ہا ف میں پاکستانی پہلوانوں نے مزید 7نشانات اسکور کیے جبکہ ہندوستان نے 6نشانات بناکر میچ 23-11کے اسکور سے جیت لیا۔کٹر حریف پاکستان کو شکست دے کر ہندوستان ٹیم نے گروپ میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم اس شکست کے باوجود گروپ میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔