لیبیا کے ساحل پر کشتی اُلٹ گئی

طرابلس۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک لیبیائی سرحدی محافظ نے کہا کہ ایک کشتی جس میں 100 سے زیادہ تارکین وطن سوار تھے، لیبیا کے ساحل پر اُلٹ گئی۔ القربولی کے ساحل پر ربر کی کشتی میں سوراخ پڑجانے کی وجہ سے وہ غرق ہوگئی۔ تاحال ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا، تاہم اندیشہ ہے کہ کشتی میں 100 سے زیادہ تارکین وطن سوار تھے۔ ہنوز کسی بھی زندہ بچ جانے والے شخص یا نعش کا پتہ نہیں چلایا جاسکا۔ گزشتہ ہفتہ 100 افریقی تارکین وطن بشمول 5 بچے اسی مقام پر غرق ہوگئے تھے۔ لیبیا غیر قانونی تارکین وطن کا مرکز بن چکا ہے۔ معمر قذافی کے خلاف بغاوت کے بعد یہ صورتِ حال پیدا ہوئی ہے۔