لطائف

٭ انسپکٹر ( سپاہی سے ) تم نے چور کو گرفتار کیا؟سپاہی چور گرفتار نہیں ہوسکا ۔ لیکن اس کی انگلیوں کے نشان مل گئے ہیں ۔ انسپکٹر ۔ اچھا وہ کہاں ہیں ؟ سپاہی جناب ! میرے گالوں پر ۔
٭ریل گاڑی میں ایک خاتون سفر کر رہی تھیں ۔ ان کے ساتھ ایک بلی بھی تھی ۔ خاتون نے گارڈ سے کہا ۔ میں نے اپنی بلی کا ٹکٹ بھی خریدا ہے ۔ اس لئے اسے بھی سیٹ پر بیٹھنے کا پورا پورا حق ہے ۔ گارڈ نے کہا جی بالکل مگر شرط یہ ہے کہ دوسرے مسافروں کی طرح آپ کی بلی بھی سیٹ پر پاؤں ٹکاکر بیٹھے گی ۔
٭ایک بچہ امتحانات میں فیل ہوگیا ۔ گھر آکر زار و قطار رونے لگا ۔ ماں نے چپ کرواتے ہوئے کہا ’’ بیٹا صبر کرو تمہاری قسمت میں یہی لکھا تھا ۔ بچے نے جلدی سے کہا ’’ جی امی ! یہ تو اچھا ہوا کہ میں نے پورے سال کچھ پڑھا نہیں ورنہ ساری محنت ضائع ہوجاتی ۔
٭گاہک ( دکاندار سے ) آپ نے بھینگے شخص کو ملازم کیوں رکھا ہے ؟ دکاندار اس طرح چوری کا امکان کم ہوجاتا ہے ۔گاہک اچھا وہ کیسے ؟دکاندار : وہ اس طرح کہ چور کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ کس طرف دیکھ رہا ہے ۔