ماموں کو فلم کے خصوصی شو کیلئے مدعو کروں گا : عمران خان

ممبئی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ عمران خان اور کرینہ کپور کی نئی فلم ’’گوری تیرے پیار میں‘‘ ریلیز ہونے والی ہے، عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ کپور کے ساتھ حالانکہ وہ قبل ازیں بھی کام کرچکے ہیں لیکن ’’گوری تیرے پیار میں‘‘ کی کہانی کچھ اس طرح سے فلمائی گئی ہے کہ اس میں کرینہ کپور کو عمر میں مجھ سے زیادہ بڑا ہونے کا انکشاف بھی ایسے انداز میں کیا گیا ہے جہاں شائقین کو بالکل احساس نہیں ہوگا کہ ہیروئن ہیرو سے عمر میں بڑی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ماموں کو میں نے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے تاکہ وہ اس فلم کو دیکھ کر اپنی رائے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ماموں ہمیشہ ہی ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔ ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ نے حالانکہ کوئی خاص بزنس نہیںکیا لیکن ماموں (عامرخان) کو ان کا رول بیحد پسند آیا تھا۔ بہرحال اب میں خود بھی ماموں کو ویلن کے رول میں دیکھنے کو بے قرار ہوں اور بے چینی سے ڈسمبر کا انتظار کررہا ہوں جب دھوم ۔ 3 ریلیز ہوگی۔