کوئلہ اسکام سی بی آئی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش

نئی دہلی 29 جون (سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج ایک خصوصی عدالت میں کوئلہ اسکام مقدمہ کی مزید تحقیقات کی رپورٹ پیش کردی جس میں مبینہ طور پر راجیہ سبھا رکن وجئے دردا ملوث ہیں اور کہا کہ ایک سرکاری ملازم پر جو اب سبکدوش ہوچکے ہیں مقدمہ چلانے کی منظوری مرکزی وزارت کوئلہ میں زیر التوا ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ وزارت کوئلہ سے اس کی درخواست کے موقف کے بارے میں معلومات طلب کی تھی لیکن ان کی درخواست منظوری کیلئے استغاثہ ایل ایس جنوٹی کے پاس روانہ کردی گئی ہے ۔ سی بی آئی نے کہا کہ ڈائرکٹر (ویجلنس) وزارت کوئلہ کو محکمہ نے اطلاع دی کہ یہ مسئلہ ان کی وزارت میں زیر التواء ہے ۔ سی بی آئی نے خصوصی سی بی آئی جج بھرت پراشر سے کہا کہ چونکہ جنوٹی سبکدوش ہوچکے ہیں اور با اختیار اتھاریٹی نے منظوری دینے سے انکار نہیں کیا ہے کہ ان پر مقدمہ چلایا جائے اس لئے جنوٹی کے خلاف اس مقدمہ میں ان کے مبینہ کردار کیلئے مقدمہ دائر کیا جاسکتا ہے ۔