پامیرا میں شامی حکومت کا بدنام زمانہ قید خانہ منہدم

بیروت۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے جہادی گروپ نے شامی شہر پامیرا میں بدنام زمانہ قید خانہ کو منہدم کردیا۔ نگران کار گروپ نے کہا کہ یہ برسوں سے شام کا خوفناک قید خانہ کی حیثیت سے مشہور تھا۔ یہ قید خانہ دولت اسلامیہ کی جانب سے قید خانہ کے اندر دھماکوں کے ذریعہ تباہ کردیا گیا۔ 10 دن قبل جہادیوں نے سرکاری افواج سے شہر پامیرا چھین

طالبان کیخلاف کارروائی کرنے افغان قائد کا مطالبہ

کابل۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان اشرف غنی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان، طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور عظیم تر مخالف دہشت گردی تعاون کے جذبہ پر لفظاً و معاناً عمل کیا جائے جبکہ عوام کی جانب سے معلومات کی متنازعہ شراکت داری کے معاہدہ پر جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان طئے پایا ہے، عوام سخت تنقید کررہے ہیں۔

امریکہ میں تربیت یافتہ دولت اسلامیہ کا جنگجو سرکاری ملازم

واشنگٹن 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام )دولت اسلامیہ کا ایک جنگجو جس نے جہاد کیلئے آن لائن اپیل پر انسداد دہشت گردی حکمت عملی کی امریکی سرزمین پر تربیت حاصل کی تھی جبکہ وہ سرکاری محکمہ کے پروگرام میں شرکت کررہا تھا انحراف کر کے دولت اسلامیہ میں شامل ہوگیا۔ کرنل گلمرود خالیموف سابق پولیس کمانڈر برائے تاجکستان تھا‘ اسے دولت اسلامیہ کے ویڈیو ف

نائب صدر امریکہ جوبائیڈن کے فرزند کی کینسر سے موت

واشنگٹن 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر امریکہ جوبائیڈن کے سب سے بڑے فرزند بی اوبائیڈن آج دماغ کے کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ ہار گئے ۔ ان کی عمر 46 سال تھی ۔ سابق اٹارنی جرنل بلاویر بیوبائیڈن کو حال ہی میں ڈیمہسڈا قومی فوجی طبی مرکز میں دماغی کینسر کے علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا۔پوری بائیڈن خاندان اس صدمہ سے بدحال ہوگیا۔

چین کی رہائشی عمارت میںدھماکہ 2 افراد ہلاک 11 زخمی

بیجنگ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 2 افراد ہلاک اور 11 دیگر آج اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ شمال مشرقی چین کے صوبہ لیاوننگ کی ایک رہائشی عمارت میں بم دھماکہ سے شدید نقصان پہنچا ۔ بچاو کارکنوں کو تین افراد ملبے میں پھنسے ہوئے دستیاب ہوئے ان میں سے دو ہلاک ہوچکے تھے جبکہ تیسرے کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔10 افراد معمولی سے زخمی ہوئے ۔ دھماک

شمسی توانائی کا طیارہ اپنے سخت ترین سفر پر چین سے ہوائی روانہ

بیجنگ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام)شمسی توانائی سے کام کرنے والا تجرباتی طیارہ آج مشرقی چین کے شہر نانجنگ سے 8 ہزار کیلو میٹر طویل سفر پر جو 6 روزہ ہوگا بحرالکاہل کے جزیرہ ہوائی کیلئے روانہ ہوگیا ۔ یہ پوری دنیا کے سفر کا سخت ترین مرحلہ ہے ۔ چین سے ہوائی کے سفر پر 2.40 بجے شب مقامی وقت کے مطابق 12.10 بجے دن یہ طیارہ پرواز کر گیا ۔ ایک ماہ قبل یہ 21 اپری

موسم گرما میں ہندوستان کو ابوظہبی سے پروازوں میں اضافہ

دبئی۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی کے انٹرنیشنل ایرپورٹ نے منصوبہ بنایا ہے کہ ہندوستان کو پروازوں میں 22% اضافہ کردیا جائے گا۔ ہندوستان کو مزید 49 پروازیں ہوں گی تاکہ تعطیلات کے دوران طلب کی تکمیل کی جاسکے۔ 1504 پروازیں ابوظہبی سے ہر ہفتہ روانہ ہوں گی۔ یہ گزشتہ سال کی بہ نسبت 22% اضافہ ہے۔ اتحاد ایرویز دبئی نے اپنی ہفتہ وار پروازوں میں 68

صدر برونڈی کی بحران چوٹی کانفرنس میں عدم شرکت

بوجمبورا۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برونڈی کے صدر پیئر کرون زیزا ایک علاقائی چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے جو تنزانیہ میں منعقد کی جارہی ہیں اور جو ان کے ملک میں بحران پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ان کے ترجمان گیروائز اَباہیرو نے کہا کہ صدر دارالسلام نہیں جائیں گے، وہاں ان کی نمائندگی وزیر خارجہ کریں گے، کیونکہ وہ انتخابی مہم چلانے میں مص

سعودی عرب میں ہندوستانی تاجروں کے دواخانوں کے قیام کا منصوبہ

دبئی۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جدہ کے ایک ہندوستانی تاجر نے 200 بستروں کے ہسپتال سعودی عرب میں 20 کروڑ سعودی ریال کی لاگت سے قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بعدازاں ان ہسپتالوں میں توسیع کی جائے گی اور بحرین میں بھی 150 بستر والا ایک ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ وی محمد علی سعودی عرب میں گزشتہ 10 سال سے سرمایہ کاری کررہے ہیں، وہ پہلے غیرملکی ہیں جن

قطر میں ہندوستانی خاندان کا مکان آتشزدگی میں تباہ

دبئی۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قطر میں مقیم ایک ہندوستانی خاندان خوش قسمت تھا کیونکہ وہ مبینہ طور پر ایک غیرقانونی طور پر حصوں میں تقسیم مکان میں مقیم تھا جو آج آتشزدگی کی وجہ سے تباہ ہوگیا۔ ان کی تمام املاک جل کر خاکستر ہوگئیں لیکن وہ اس وقت مکان میں موجود نہیں تھے، اس لئے بال بال بچ گئے۔ مبینہ طور پر یہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہونے والی آتش