تیل کی قیمتوں میں کمی سے چین کی دولت میں اضافہ

بیجنگ۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وسط ایشیاء کی اپنی گیس پائپ لائن سے حاصل ہونے والے منافع اور خام تیل کی قیمتوں میں بین الاقوامی منڈی میں کمی سے توانائی کی قلت کا شکار چین نہ صرف اپنی برقی توانائی کے تحفظ کو یقینی بناچکا ہے بلکہ اس نے تیل کے جاریہ سال کے بلس میں 30 ارب امریکی ڈالر کی خطیر رقم بچالی ہے۔ علاوہ ازیں بیرونی ممالک سے تجارت ک

تحریک اِنصاف کے احتجاج کی تیاری مکمل‘ سرحدی شہر میں سخت چوکسی

اسلام آباد۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی گئی ہے جب کہ تربیت یافتہ کتوں سے پنڈال کی مکمل تلاشی بھی لی گئی ہے۔ ایف سی کے دستے بھی تعینات ہیں۔ اسلام آباد کے باہر سے آنے والے لوگ گولڑہ چوک کے مقام سے داخل ہوں گے، یہاں نہ صرف گاڑیوں کی تلاشی لی جا

پاکستان اے، بی، سی پلان کا متحمل نہیں

لاہور۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کاکہناہیکہ پاکستان کسی اے، بی، سی پلان کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ لاہورمیں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا،غیرملکی سرمایہ کاری بھی نہیں آئے گی۔

پاکستان میں عالمی تنظیم صحت کا ایبولا مشن مکمل

اسلام آباد۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عالمی تنظیم صحت نے پاکستان کو تکنیکی تائید فراہم کی تھی تاکہ مہلک ایبولا وائرس کے ملک میں پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔ مبینہ طور پر پاکستان پہلے ہی معزول کردینے والی بیماری پولیو سے بُری طرح متاثر ہے۔ ایبولا وائرس بیماری کے بارے میں تیاری کے تخمینہ مشن نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے اور وائرس سے متاث

عراق کی فوج میں 50 ہزار پراسرار سپاہیوں کی موجودگی کی تحقیقات

بغداد۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عراق حیدر العبادی نے آج اعلان کیا کہ عراق کی فوج میں 50 ہزار سے زائد پراسرار سپاہیوں کی موجودگی کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کروائی جائیں گی۔ انہوں نے عراق میں بڑے پیمانے پر رشوت ستانی کا خاتمہ کرنے کا وعدہ کیا۔ وزیراعظم نے اس بات کا انکشاف کیا کہ عراق کی فوج میں 50 ہزار فرضی ناموں سے سپاہی کام کر

سربراہ فوج پاکستان جنرل راحیل شریف کے دورۂ امریکہ میں توسیع

واشنگٹن۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سربراہ فوج پاکستان جنرل راحیل شریف کا سرکاری دورہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے، تاہم نجی معاملات کی بناء پر انھوں نے اپنے دورے میں توسیع کر دی تھی۔ اب وہ پیر کی صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے 19 نومبر کو واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی تھی جہ

ہدہد متاثرین کیلئے ٹالی ووڈ نے فنڈس اکٹھا کئے

حیدرآباد 30 نومبر (پی ٹی آئی ) تلگو فلمی صنعت نے ساحلی آندھرا میں گذشتہ ماہ آئے طوفان ہد ہد سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یگانگت کرتے ہوئے آج اُن کی راحت کاری کیلئے فنڈس اکٹھا کئے ۔ اس پروگرام کو ’’میمو سائتم‘‘ ( ہم بھی ) نام دیا گیا تھا اور دن بھر مختلف اداکاروں نے موسیقی ، کامیڈی شو اور اسپورٹس مقابلوں میں حصہ لیا۔