تیل کی قیمتوں میں کمی سے چین کی دولت میں اضافہ

بیجنگ۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وسط ایشیاء کی اپنی گیس پائپ لائن سے حاصل ہونے والے منافع اور خام تیل کی قیمتوں میں بین الاقوامی منڈی میں کمی سے توانائی کی قلت کا شکار چین نہ صرف اپنی برقی توانائی کے تحفظ کو یقینی بناچکا ہے بلکہ اس نے تیل کے جاریہ سال کے بلس میں 30 ارب امریکی ڈالر کی خطیر رقم بچالی ہے۔ علاوہ ازیں بیرونی ممالک سے تجارت کے ذریعہ 47 ارب امریکی ڈالر حاصل کئے ہیں۔ چین کی قدرتی گیس کی درآمدات چین۔ وسط ایشیاء گیس پائپ لائن کے ذریعہ سے اکٹوبر تک 6 کروڑ 50 لاکھ ٹن سے زیادہ ہوچکی تھی۔ تیل اور گیس کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں کمی کی وجہ سے چین کو گیس کے بلس ادا کرنے میں کافی بچت ہوئی جس کی وجہ سے اس کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔