پاکستان میں عالمی تنظیم صحت کا ایبولا مشن مکمل

اسلام آباد۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عالمی تنظیم صحت نے پاکستان کو تکنیکی تائید فراہم کی تھی تاکہ مہلک ایبولا وائرس کے ملک میں پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔ مبینہ طور پر پاکستان پہلے ہی معزول کردینے والی بیماری پولیو سے بُری طرح متاثر ہے۔ ایبولا وائرس بیماری کے بارے میں تیاری کے تخمینہ مشن نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے اور وائرس سے متاثرہ ممالک سے پاکستان پہنچنے والے مریضوں کے علاج کے لئے پاکستان کو تکنیکی امداد اور تائید فراہم کردی گئی ہے۔ عالمی تنظیم کے مقامی سربراہ مائیکل تھیرین نے آج اس کی اطلاع دی۔