اسکالر شپس کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد 30 نومبر (این ایس ایس) طلباء اور والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹر میڈیٹ امتحانات منعقدہ مارچ 2014 میں کامیاب امیدواروں کو اسکالرشپس کے لئے کیلئے تازہ درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔ سنٹرل سیکٹر اسکیم آف اسکالرشپ فار کالج اینڈ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے تحت اسکالر شپس کیلئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے عبوری طور پر منتخبہ طلبہ جنہیں ڈگری / پروفیشنل کالج میں تعلیمی سال 2014-15 کیلئے داخلہ مل چکا ہوں انہیں فارم کے ادخال کی تاریخ میں 30 نومبر تا 31 ڈسمبر 2014 توسیع کی گئی ہے۔ عبوری طور پر منتخبہ امیدواروں کی فہرست اور دیگر تفصیلات پہلے ہی متعلقہ جونیر کالجس کو راونہ کی جاچکی ہیں اور یہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے ۔ اہل طلباء کو متعلقہ جونیر کالجس کے پرنسپلس سے رجوع ہوکر درخواست فارم اور دیگر پیپرس کی نقل حاصل کرنا ہوگا ۔ عبوری طور پر منتخبہ طلباء اسے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ویب سائیٹ www.bieap.gov.inسے بھی ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔