ریونت ریڈی کے خلاف تلنگانہ ایڈوکیٹ جے اے سی کی شکایت

حیدرآباد 30 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ ایڈوکیٹس جے اے سی نے ڈپٹی فلور لیڈر تلگودیشم پارٹی ریونت ریڈی کے خلاف ایس سی ایس ٹی مظالم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا اور اس ضمن میں سیف آباد پولیس میں شکایت درج کرائی۔ جے اے سی نے اپنی شکایت میں کہا کہ ریونت ریڈی نے ٹی آر ایس کے دلت رکن اسمبلی این اوڈیلو کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کا حوالہ دیتے ہوئے اوڈیلو کو ’’مالک‘‘ کے تلوے چاٹنے کیلئے کہا ۔ اس طرح انہوں نے اوڈیلو کی توہین کی ہے۔