م2019 میں اقتدار بی جے پی کا مقصد:کشن ریڈی

حیدرآباد 30 نومبر (این ایس ایس) صدر تلنگانہ بی جے پی جی کشن ریڈی نے کہا کہ 2019 میں اقتدار حاصل کرنا بی جے پی کا عین مقصد ہے ۔ انہوں نے پارٹی کے رکنیت سازی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ 2019 میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو رکنیت سازی مہم کامیاب بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے قومی صدر امیت شاہ ہر چار ماہ میں ایک مرتبہ دورہ کریںگے ۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق ڈسمبر میں امیت شاہ تلنگانہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔
کشن ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ سال فروری میں تلنگانہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔