لڑکیوں سے چھیڑچھاڑ،دو بہادر بہنوں نے نوجوانوں کو سبق سکھایا

روہتک ۔ /30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو بہادر بہنوں نے جرأت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالج جانے والی لڑکیوں کو چھیڑچھاڑ کرنے والے بس مسافروں کو سبق سکھایا ہے جبکہ دیگر مسافر اس واقعہ پر خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے ۔ رات دیر گئے پولیس نے کہا کہ تمام تینوں نوجوانوں کلدیپ ، مہیت اور دیپک کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ان تینوں نے بس میں دونوں بہنوں سے چھیڑچھاڑ شروع کی تھی جس کا جواب دیتے ہوئے دونوں بہنوں نے ان کی پٹائی کی۔ ایک لڑکی نے ان نوجوانوں کو اپنے بیلٹ سے بھی پیٹا ۔