میں نے کوئی غلطی نہیں کی : حسنی مبارک۔ عنقریب رہائی ممکن : وکیل

قاہرہ۔30نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے معزول صدر حسنی مبارک نے جنہیں عدالت کی جانب سے قتل اور رشوت کے الزامات سے بری کردیا ہے ۔ آج زور دے کر کہا کہ انہوں نے اپنی تقریباً 30سال دور اقتدار میں کوئی غلط کام انجام نہیں دیئے ہیں ۔ 86سالہ معزول صدر نے کہا کہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی۔2011ء میں احتجاجیوں کو کچلنے کیلئے ان کے احکامات کے خلاف قتل کے الزامات کو عدالت کی جانب سے مسترد کردیئے جانے کے فوری بعد مقامی چینلوں نے ان سے انٹرویو لیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے اقتدار میں کسی پر کوئی زیادتی نہیں کی ۔عدالت نے ان پر عائد کردہ الزامات کو خارج کردیا ہے ۔ انہیں 2011ء مصرف کی تحریر اسکوائر تحریک کے بعد بیدخل کردیا گیا تھا ۔ ان کے وکیل نے کہا کہ حسنی مبارک کو بہت جلد رہا کردیا جائے گا ۔ مصرف کی عدالت نے کل ان کی رہائی کی راہ ہموار کی ہے ۔ حسنی مبارک نے اپنی سزا کا بیشتر حصہ کاٹا ہے ‘ لہذا ان کی مزید قید کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ حالیہ قانونی ترمیم کے تحت ایک تہائی سزا کاٹنے کے بعد ملزم کو رہا کیا جاسکتا ہے ۔ ان کے ساتھ 85افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ‘ چار کے ماسوا تمام کو رہا کردیا گیا ہے ۔