سنگاپور کے قومی ترانے کی ٹامل زبان میں ریکارڈنگ

سنگاپور۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سنگاپور کی چوتھی سرکاری زبان ٹامل میں قومی ترانے کا ترجمہ ریکارڈ کروایا گیا ہے جس کا رسم اجراء آئندہ سال ملک کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مقرر ہے۔ ترانے کو موسیقی لوگاپریان رنگناتھن نے فراہم کی ہے۔ یہ نظریہ بھی انھوں نے ہی پیش کیا تھا کہ ملک کی 50 ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر قومی ترانے کا ٹامل زبان میں ترجمہ جاری کیا جائے۔ روزنامہ ’سنڈے ٹائمس‘ کے بموجب رنگناتھن نے کہا کہ رقص اور موسیقی ہندوستانی ثقافت کا حصہ ہیں اور ہندوستانیوں کو اس پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی ترانے کی موسیقی ترتیب دینے کے لئے انھیں چھ ماہ کا عرصہ لگا۔ انھوں نے یہ موسیقی ریز ویڈیو 19 نوجوانوں کے ساتھ ریکارڈ کروایا ہے۔