ادارہ سیاست کے زیر اہتمام میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

مفت تشخیص اور طی معائنے ، جناب زاہد علی خان کے جذبہ خدمت خلق کی ستائش
حیدرآباد 30 نومبر (دکن نیوز) ادارہ سیاست و مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام آج ایس اے ایمپیرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مفت میگا ہیلت کیمپ منعقد ہوا ۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔ امراض قلب، ذیابطیس ،تھائی رائیڈ، موٹاپے کی بیماریاں ،دانتوں کے امراض ،امراض چشم اور امراض نسواں ،جوڑوں کا درد کے ماہر ڈاکٹرس نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور تشخیص کی ۔ ڈاکٹرس میںڈاکٹر لکشمی کانت ،ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر ایس اے مجید، ڈاکٹر محمد لیاقت علی ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈاکٹر وحیدہ صدیقی، ڈاکٹر ام سلمی، ڈاکٹر جنید ، ڈاکٹر جواد عزیز، ڈاکٹر ہرشا گلاٹی، ڈاکٹر شیوا کماری ، ڈاکٹر فیروز قادری، ڈاکٹر کوثر شاہین اور دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کرتے ہوئے دوائیں تجویز کی ۔ تمام مریضوں میں جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، ڈاکٹر محمد مشتاق علی، ڈاکٹر سمیع الدین ،محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولیچ وکی کالونیز نے دوائیں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی جناب افتخار حسین، ڈاکٹر مخدوم محی الدین اور دوسرے بھی موجود تھے۔جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف ،ڈاکٹر ایس اے مجید نے میگا کیمپ کی نگرانی کی ۔ کیمپ میں مختلف نوعیت کے طبی ٹسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی تھی جن میں بلڈ ،شوگر، ہیوموگلوبن ٹسٹ ،بون ٹسٹ شامل ہیں۔ ڈاکٹرس کے علاوہ میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی نہایت فرض شناسی سے مریضوں کی رہبری و رہنمائی کی ۔ میگا کیمپ میں شریک کئی اصحاب و خواتین نے جناب زاہد علی خان اور جناب ظہیر الدین علی خان کو اس کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ سیاست کی جانب سے جو فلاحی خدمات انجام دی جارہی ہیں وہ ملت اسلامیہ کیلئے فال نیک ہے ۔ انہوں نے جناب زاہد علی خان کی درازی عمر کی دعا کی ۔ جناب زاہد علی خان نے رجسٹریشن کاونٹرس کے علاوہ ہر کیبن میں پہنچ کر مریضوں کے معائنے اور تشخیص کا جائزہ لیا اور متعلقہ ڈاکٹرس سے تبادلہ خیال کیا ۔ میگا کیمپ میں 318 خواتین اور 350مردوں کے رجسٹریشن کروائے گئے ۔ میگا کیمپ میں کئی معززین نے شرکت کی جن میں قابل ذکر جناب ایم ایم یوسف، حمید الظفر، صابرعلی سیوانی، علی الدین قادری ہیں۔ جناب اقبال احمد خان ، ایم اے قدیر ،ڈاکٹر ایوب حیدری ، نائب صدور محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری ،میر نور الدین ،احمد صدیقی میکش ، محمد نصر اللہ خان پبلسٹی سکریٹری ، خدیجہ سلطانہ ،عابدہ بیگم ،ریحانہ نواز ،ڈاکٹر دردانہ ،شاہد حسین ،کوثر جہاں ،اصغر حسین ،صالح بن عبداللہ باجازق، عرشیہ عامرہ، ترنم امتیاز ،عبدالصمد خان ،سید ناظم الدین اور ایم ڈی ایف کے دیگر عہدیداروں نے میگا کیمپ کے انتظامات کی نگرانی کی ۔ عوام نے میگا کیمپ کے بارے میں اپنے اس تاثر کا اظہار کیا کہ ڈاکٹروں نے نہایت ہمدردی کے ساتھ مریضوں کی تشخیص کی اور ان کے طبی مسائل کو حل کرنے میں رہنمائی کی اس کے علاوہ انہوں نے دوائیں تجویز کرتے ہوئے مفید مشورے بھی دیئے ۔ جناب عابد صدیقی نے ایس اے ایمپرئیل گارڈن کے انتظامیہ اور دیگر اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب رمیش اگروال بھگوتی ڈرگس کے تعاون و اشتراک سے اس کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔