ملائیشیاء میں دولت اسلامیہ کے اثر و رسوخ کو کچلنے کی کوششیں

کوالالمپور۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 40 ملائیشیائی دولت اسلامیہ میں شامل ہوجانے کی اطلاعات کے بعد ملائیشیاء نے اپنے شہریوں میں اس دہشت گرد گروپ کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی کوششیں شدید کردی ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ احمد زاہد حامدی نے کہا کہ وزارتی کوششوں میں موجودہ قوانین کو سخت بنانا اور دیگر وزارتوں کے ساتھ معلومات کے تبادلے اور بین الاقوامی نفاذ قانون مجالس کا قیام بھی شامل ہے۔ حامدی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کو یقینی بنایا ہے تاکہ ملک میں امن اور صیانت کا تحفظ ہوسکے۔ بعد ازاں ایک ویڈیو جھلکی میں دولت اسلامیہ کی بے رحمانہ کارروائیوں کی نمائش کی گئی۔ ملائیشیاء کی برسراقتدار پارٹی کی جنرل اسمبلی 2014ء امنو کا آج آخری دن تھا۔