صدر اوباما، بیٹی مالیا کے ساتھ کتابوں کی خریداری کے دوران سخت سوالات کا نشانہ

واشنگٹن۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکی صدر اوباما اپنی بیٹی مالیا کے ساتھ کتابوں کی خریداری کے لیے مقامی بک اسٹور پہنچے تو وہاں بھی انہیں گوانتانامو سے متعلق سخت سوال کا سامنا کرنا پڑا،اور کچھ دیگر دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔واشنگٹن میں امریکی صدر اوباما اپنی بیٹی مالیا کے ساتھ کتابوں کی خریداری کے لیے مقامی بک اسٹور پہنچے، وہاں موجود لوگوں نے ان کے لیے تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا ، خریداری کے بعد جب اوباما اپنے بل کی ادائیگی کے لیے کاؤنٹر پر کھڑے تھے تو ایک اور گاہک نے ان سے سوال کیا کہ مجھے امید ہے کہ آپ گوانتانامو بند کرسکتے ہیں۔امریکہ کے صدر نے جواب دیا کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں۔ اس دوران مالیا کی نظر صدر اوباما پر لکھی گئی کتاب،دی اسٹرینجر ،براک اوباما ان دی وائٹ ہاؤس پر پڑی اور اس پر باپ بیٹی کے درمیان ہونے والے مکالمے دیگر لوگوں کے لیے بھی بڑے دلچسپ تھے۔صدر اوباما نے لوگوں کو تھینکس گیونگ اور کرسمس کی مبارک باد بھی دی اور واپس روانہ ہوگئے۔