وزیر صحت اسپین مستعفی

بارسیلونا۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ اسپین کی وزیر صحت آنا ماتو نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت آنا ماتو کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ وہ الزامات ہیں جو مقامی عدالت کی جانب سے ان پر لگائے گئے ہیں۔ ان الزامات میں کہا گیا ہے کہ وزیر صحت نے ’’گرتل اسکینڈل ‘‘ میں کرپشن میں مدد کی ہے۔