امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں پر حملوں کے منصوبہ ساز محمد حسینی کی حوالگی

نئی دہلی۔یکم جون( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی ہندوستان میں امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں پر دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنانے والے ملایشیا میںگرفتار سری لنکا کے شہری کی حوالگی کا عمل تیز تر ہوگیا ہے ۔ ہندوستان نے دہشت گرد حملوں کے سازشی ملزم کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کیلئے انٹرپول سے رجوع ہوکر کارروائی تیز کردی ہے۔ پندرہ دن قبل کوال

حلف برداری میں سارک قائدین کو دعوت ’ صحیح وقت پر صحیح فیصلہ ‘ مودی

نئی دہلی ۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری میں اپنی خارجہ پالیسی کے ایک حصے کے طور پر سارک ممالک کے قائدین کو جو دعوت دی تھی وہ صحیح وقت پر کیا گیا صحیح فیصلہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں دنیا کو ایک پیام گیا ہے اور دنیا ابھی تک اس پر غور کر رہی ہے ۔ وزارت عظمی کی ذمہ داری

عام آدمی پارٹی ٹوٹنے کے قریب : چیف منسٹر پنجاب

بھٹنڈہ ( پنجاب ) ۔ یکم جون ( پی ٹی آئی ) عام آدمی پارٹی کو تاش کے پتوں کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر پنجاب مسٹر پرکاش سنگھ بادل نے آج کہا کہ یہ پارٹی اب ٹوٹنے کے قریب ہے کیونکہ اس میں کوئی نظریاتی جذبہ اور جامع منصوبہ بندی نہیں ہے ۔ پرکاش سنگھ بادل نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے عوام کو سبز باغ دکھاتے ہو

بدایوںاجتماعی عصمت ریزی اور قتل کا اقبالِ جرم

بدایوں ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) بدایوں میں دو کمسن بہنوں کی ہولناک اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کا پانچ کے منجملہ دو ملزمین نے اقبالِ جرم کرلیا ہے۔ دونوں بہنوں کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد گاؤں میں ایک درخت سے لٹکاکر پھانسی دی گئی تھی۔ اس واقعہ پر ملک بھر میں شدید غم و غصہ بھڑک اٹھا ہے۔ 14 اور 15 سال کی عمر کی دو رشتے کی بہنیں 27 مئی سے گھر سے

انوراگ شرما تلنگانہ کے پہلے ڈی جی پی

حیدرآباد یکم جون ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کی تقسیم اور نئی ریاست تلنگانہ کے وجود میں آنے کے بعد محکمہ پولیس میں دونوں ریاستوں کیلئے دو انچارج ڈائرکٹر جنرل پولیس کا تقرر عمل میں آیا ہے جس کیلئے باقاعدہ احکامات جاری کئے گئے ہیںجبکہ1986 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس انٹلی جنس مسٹر ایم مہیندر ریڈی کو

کے سی آر رات دیر تک مشاورت میں مصروف

حیدرآباد یکم جون ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راو نے کل صبح اپنی حلف برداری سے چند گھنٹوں قبل آج رات تک بھی اپنے کئی قریبی با اعتماد رفقاء سے سرگرم مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ انہوں نے نئی ریاست تلنگانہ کی تاسیس اور پہلی ریاستی حکومت کی حلف برداری کے تاریخی موقع کے علاوہ پریڈ گراونڈس سکندرآباد پر

کانسٹبل شوہر کے ہاتھوں ، کنڈکٹر بیوی کا بیدردانہ قتل

حیدرآباد۔یکم جون، ( سیاست نیوز) کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دن دھاڑے خاتون بس کنڈکٹر جمنا رانی کا اس کے شوہر وینکٹیشور نائیک نے بیدردانہ قتل کردیا۔ یہ واقعہ آج دوپہر پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 44 سالہ برطرف شدہ کانسٹبل وینکٹیشور نائیک اپنی بیوی جمنا رانی کے چال چلن پر شبہ کررہا تھا جس کے سب

کانگریس کے زیر اہتمام جشن تلنگانہ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ یکم جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے سلسلے میں کانگریس پارٹی ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں آج شب 7 بجے صبح ہی تاسیس تلنگانہ تقاریب کا شاندار پیمانے پر آغاز کیا گیا ۔ کانگریس قائدین و کارکنوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلنگانہ تاسیس تقاریب منظم کی گئیں ۔ تہذیبی و ثقافتی پروگراموں کا کل اہتمام کیا گیا ۔ گلو کاروں و آر

پرانا شہر میں جشن تلنگانہ کا اہتمام

حیدرآباد۔یکم جون(سیاست نیوز) تلنگانہ اولڈ سٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جشن تلنگانہ تقریب کے موقع پرمولانا غلام صمدانی علی قادری معتمد انجمن قادریہ نے تلنگانہ کی خوشی حالی‘ علاقہ تلنگانہ میںامن فرقہ وارانہ ہم اہنگی کی برقراری اور علاقہ کی برق رفتارترقی ‘ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے دعائیں مانگی۔ تاریخ چارمینار سے نکالی جانے

تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے کے سی آر کی آج حلف برداری

حیدرآباد یکم جون (سیاست نیوز) ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے مسٹر کے چندر شیکھر راو صدر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی 2 جون کو صبح 8 بجکر 15 منٹ پر حلف لیں گے۔ اس حلف برداری تقریب میں ان کے ہمراہ مزید 7 کابینی وزراء کے حلف لینے کا امکان ہے۔ قبل ازیں ملک کی 29 ریاست کے پہلے گورنر کی حیثیت سے مسٹر ای ایس ایل نرسمہن صبح 6بجکر

ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ وجود میں آگئی ‘ دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر

حیدرآباد ۔ یکم جون ( سیاست نیوز ) ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آچکا ہے ۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کیلئے 2 جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی اور آج نصف شب کے ساتھ ہی تلنگانہ ریاست وجود میں آگئی ۔ اس طرح کئی دہوں سے جاری ایک کامیاب جدوجہد اپنے منطقی انجام کو پہونچ گئی ۔ آندھرا پردیش ریاست تقسیم ہوچکی ہے اور یہاں جو صدر راج نافذ کیا

تلنگانہ میں جذبہ خیر سگالی اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت

حیدرآباد یکم جون (سیاست نیوز) ہندوستان ہمہ لسانی، ہمہ مذہبی، ہمہ تہذیبی ملک ہے جہاں پر کئی تہذیبوں و مذاہب کے ماننے والے افراد بحیثیت شہری ایک ہندوستانی کہلاتے ہیں۔ ملک میں آج 29 ویں ریاست تلنگانہ قائم ہوچکی ہے اور ریاست تلنگانہ کی اپنی ایک وسیع فرقہ وارانہ ہم آہنگی، تہذیبی شناخت پر مشتمل علحدہ تاریخی اہمیت ہے۔ جناب زاہد علی خان ای

ریاست بھر میں نصف شب سے جشن تاسیس تلنگانہ ‘ شہر میں تہوار کا منظر

حیدرآباد ۔ یکم ؍ جون ۔ (سیاست نیوز) ریاست بھر یوم تاسیس تلنگانہ کی نصف شب سے ہی زبردست جشن کی صورتحال پیدا ہوگئی اور مختلف مقامات پر تلنگانہ کے گیتوں کے علاوہ ڈی جے ، سامع نوازی اور قوالی کے پروگرام منعقد کرتے ہوئے یوم تاسیس تلنگانہ کا جشن منایا گیا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف مقامات بالخصوص ٹینک بینڈ ، یادگار شہیداں

یوم تاسیس تلنگانہ پر حکم التواء جاری کرنے سے ہائی کورٹ کا انکار

حیدرآباد یکم جون ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے تلنگانہ ریاست کے یوم تاسیس پر حکم التواء جاری کرنے سے آج انکار کردیا کیونکہ آندھرا پردیش کی تقسیم سے متعلق ایک مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر تصفیہ ہے۔ ریاستی ہائی کورٹ میں ایک شخص سنجیوا ریڈی نے درخواست دائر کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس پر حکم التواء جاری کرنے کی استدعا ک

کے سی آر کابینہ میں صرف ایک مسلم وزیر کی شمولیت موقع

حیدرآباد یکم جون ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس کے سربراہ کے اور تلنگانہ کے پہلے نامزد چیف منسٹر کے چندر شیکھر 2 جون کی صبح حلف برداری سے قبل اپنی کابینہ کی تشکیل کو قطعیت دے چکے ہیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کے سی آر کی قیادت میں 15 رکنی کابینہ حلف لے گی۔ جس میں این نرسمہا ریڈی ،ای راجندر کے سی آر کے بھانجے ٹی ہریش راو اور فرزند کے تارک راما راو