لشکر طیبہ کے کمانڈر اعلیٰ کا انکاؤنٹر

سرینگر۔یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) لشکر طیبہ کا ایک کمانڈر اعلیٰ وادی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فوج کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میںہلاک ہوگیا ۔ دیہات سودل میں اس کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج اور پولیس نے اس علاقہ کا مشترکہ محاصرہ کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کردی تھی جس پر کمانڈر نے فوج اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ۔ مقتول عسکریت پسند کی بعدازاں لشکرطیبہ کے اعلیٰ کمانڈر کی حیثیت سے شناخت ہوگئی ۔ تلاشی مہم ہنوز جاری ہے ۔