پرانا شہر میں جشن تلنگانہ کا اہتمام

حیدرآباد۔یکم جون(سیاست نیوز) تلنگانہ اولڈ سٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جشن تلنگانہ تقریب کے موقع پرمولانا غلام صمدانی علی قادری معتمد انجمن قادریہ نے تلنگانہ کی خوشی حالی‘ علاقہ تلنگانہ میںامن فرقہ وارانہ ہم اہنگی کی برقراری اور علاقہ کی برق رفتارترقی ‘ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے دعائیں مانگی۔ تاریخ چارمینار سے نکالی جانے والی جشن تلنگانہ کی ریالی کی قیادت اولڈ سٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر شہبازعلی خان امجد نے کی جبکہ مولانا غلام صمدانی علی قادری‘ مولانا عبدالقادر قادری المعروف وحید پاشاہ‘ مولانا حسین محمد قادری‘ مولانا قطب قادری کے علاوہ شمشا دقادری‘ مسعود احمد‘ ٹی آر ایس اسٹیٹ جنرل سکریٹری میر عنایت علی باقری‘ شیراز خان‘ کنونیر ز ایس سی ‘ ایس ٹی‘ بی سی‘ مسلم فرنٹ ثناء اللہ خان‘ حیات حسین حبیب‘ ساجد خان ‘

اسلم عبدالرحمن‘ ایم ایم شریف‘ بی جے پی اقلیتی مورچہ قائد محمد حنیف علی‘ واسودیو کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں تلنگانہ حامیوں نے بھی تاریخی چارمینار کے دامن میںمنائے جانے والے جشن تلنگانہ میں شرکت کی۔ تشکیل تلنگانہ کے موقع پر منعقدہ جشن کے موقع پر تلنگانہ حامی قائدین بغل گیرہوکر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی پیش کی۔مولان غلام صمدانی علی قادری نے تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے مسلم جہدکاروں کی کاوشوں کو قابلِ مبارکباد قراردیتے ہوئے کہاکہ ساٹھ سالوں سے ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد بالآخر کامیابی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے انہوں نے تلنگانہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مسلم جہدکاروں کے دوراندیش حکمت عملی کی بھی اس موقع ستائش کی۔ اولڈ سٹی جے اے سی صدر شہباز علی خان امجد نے تلنگانہ کے مسلمانو ںکو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے تلنگانہ میں مسلمانوں کی حالت زار میں تبدیلی کے قوی توقعات ہیں۔ تاریخی چارمینار سے یادگارِ شہیداں تک ایک عظیم الشان ریالی بھی نکالی گئی ۔ بینڈ باجے کے ساتھ تلنگانہ حامیوں نے پرانے شہر کی فضاء میں بھی حقیقی جشن کا ماحول گھول دیا۔