امریکہ اور طالبان کے درمیان فوجیوں کاتبادلہ

کابل۔یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) گوانتاناموبے قید خانے سے 5 سینئر طالبان قیدیوں کی رہائی اور اس کے بدلے امریکی فوجی بوبرگدہل بوڈس کی رہائی امن مذاکرات کے احیاء کیلئے ایک اچھی علامت ہے ۔ افغانستان کی اعلیٰ سطحی امن کونسل کے ایک سینئر رکن نے کہا کہ طالبان کی قیدیوں کی رہائی پر ’’ عظیم مسرت‘‘ کے باوجود عسکریت پسند گروپ کے ترجمان نے خبرد

فلسطینی وزراء کے مغربی کنارے میں داخلہ پر امتناع

یروشلم ۔یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے فلسطین کے تین ہونے والے وزراء کو جو غزا پٹی کے متوطن ہیں مغربی کنارے میں داخلہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہاکہ نئی متحدہ حکومت کی نقاب کشائی کے بعد ہی ایسا ممکن ہوسکے گا ۔ سرکاری ریڈیو پر نشر کی ہوئی خبر کے مطابق اسرائیل کے فوجی انتظامیہ کے سربراہ برائے فلسطینی سرزمین میجر جنرل یومو

روس میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار : 16 ہلاک

ماسکو ۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مغربی روس میں ایک ہیلی کاپٹر جس میں 18 افراد سفر کر رہے تھے حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں 16 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ دو افراد اس حادثہ میں بچ گئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ دو مسافرین اپنی کرسیوں میں پھنسے ہوئے زمین پر گرے اور انہیں قری

عیدو دیوالی پر تعطیل : برطانوی پارلیمنٹ کا غور

لندن ۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی پارلیمنٹ میں جلدی ہی ایک تجویز پر غور کیا جائیگا جس میں عید اور دیوالی کے موقع پر ایک دن کی تعطیل دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔ یہ آن لائین درخواست پیش کی گئی تھی جس پر 119,500 افراد نے دستخط کردئے ہیں۔ برطانیہ میں 2011 سے نافذ کردہ قوانین کے مطابق کسی بھی ای درخواست پر اگر ایک لاکھ دستخطیں ہوجائیں تو اس

آسٹریلیا میں 500سے زیادہ افغان شہریوں کی بازآبادکاری

کینبرا۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے انکشاف کیا کہ اس نے حالیہ دنوں 500سے زائد افغان شہریوں کو جو خطرہ میں تھے محفوظ مقامات پر منتقل کرکے باز آباد کاری کی ہے ۔ یہ شہری اپنے خاندانوں اور ترجمانوں کے ذریعہ حکومت آسٹریلیا سے ربط پیدا کر کے پناہ گزین ویزے حاصل کرنے کامیاب ہوگئے ۔

ڈیفنس سکریٹری چیک ہیگل کا کمانڈرس سے تبادلہ خیال

بگرام ہوائی اڈہ (افغانستان) ۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع امریکہ چیک ہیگل آج بذریعہ طیارہ افغانستان پہنچے تاکہ افغان فوج کے کمانڈرس سے پیشرفت پر تبادلہ خیال کرسکے ۔ امریکی فوج افغانستان سے جاریہ سال کے ختم تک تخلیہ کردے گی۔ صرف 10ہزار امریکی فوجی افغانستان میں تعینات رہیں گے ۔اُن کا یہ دورہ ایک امریکی جنگی قیدی کی رہائی کے بعد

بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایران میں ایک شخص کو سزائے موت

تہران ۔یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے آج ایک شخص کو پھانسی پر لٹکادیا ۔ اُس پر الزام تھا کہ وہ جلاوطن اپوزیشن گروپ سے الحاق رکھتا تھا ‘ حالانکہ بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران پر سزائے موت پر عمل آوری ملتوی کردینے دباؤ پڑرہا تھا ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’ارنا‘ کے بموجب غلام رضا خسروی سودجانی کو خدا کے خلاف جنگ کرنے کا مج

ہند۔امریکہ تعلقات کے استحکام کیلئے قرارداد

واشنگٹن۔یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی عوام کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوری رائے دہی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امریکی کانگریس نے برسراقتدار اور اپوزیشن دونوں پارٹیوں نے متحدہ طور پر ایک قرارداد پیش کی ہے جس کا مقصد وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہند۔ امریکہ تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔ قرارداد امریکی ایوان نمائندگان می

امریکی فوجی فضائی اڈہ پر طیارہ حادثہ میں 7ہلاک

بوسٹن ۔یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک چھوٹے سے خانگی جٹ طیارہ میں سوار تمام 7افراد ہلاک ہوگئے‘ جب کہ طیارہ فضائیہ کے فوجی اڈہ سے میساجوسیٹس میں پرواز کرتے وقت دھماکہ سے پھٹ پڑا اور شعلہ پوش ہوگیا۔ گلف اسٹریم ٹی وی جٹ کل ہیمسکام فضائیہ کے فوجی اڈہ سے 9.40بجے شب روانہ ہوا تھا لیکن ایک جنگلاتی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ اس میں سوار تما

اڈیشہ میں طوفان 8 افراد ہلاک

بھوبنیشور۔یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کشتیوں کے اُلٹ جانے اور دیگر حادثات کے علحدہ علحدہ واقعات میں کم از کم 8افراد ہلاک اور دیگر دو لاپتہ ہوگئے ۔ جب کہ سمندری طوفان مغربی اڈیشہ کے اضلاع جھرسوگوڑہ اور بارگڑھ سے ٹکرا گیا ۔ 7افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے پانچ ہیراکُڈ ذخیرہ آب میں کشتی اُلٹنے کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے جب کہ کشتی اُلٹنے کے