مسلمانوں کو کتے پسند نہیں، پارک میں مت ٹہلائیں، مشرقی لندن میں انتباہ

لندن۔ 31 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس ایسٹ لندن پارک میں لگے اس وارننگ بورڈ کی تحقیقات کررہی ہے جس پر لکھا ہے کہ مسلمان کتوں کو پسند نہیں کرتے اس لئے کتوں کو یہاں مت ٹہلائیں۔ یہ وارننگ بارٹ لٹ پارک پوپلر میں بورڈ پر لکھی ہے۔ اس پر درج ہے کہ اب یہ مسلم علاقہ ہے، مسلمانوں کو کتے پسند نہیں اس لئے یہاں کتوں کو مت ٹہلائیں۔ لیبر ایم پی نے اس و

امریکی سفارتکار نشاء دیسائی کا دورۂ ہند

واشنگٹن ۔ 31 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں اوباما انتظامیہ سے تعلق رکھنے والی جنوبی اور وسط ایشیاء اُمور کی ہندوستانی نژاد سفارت کار نشاء دیسائی بسوال آئندہ ہفتہ ہندوستان کا دورہ کررہی ہیں جہاں وہ نئی حکومت کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے دو رخی اور علاقائی اُمور پر تفصیلی بات چیت کریں گی ۔ جنوبی اور وسط ایشیاء کیلئے معاون سکریٹری آ

امریکی شہری کے شام میں خودکش حملے کی ویڈیو جاری

دمشق۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام میں انصار الاسلام نامی تنظیم کے پرچم تلے بشار الاسد حکومت کے خلاف بر سر پیکار النصرہ فرنٹ کے حامیوں نے ادلب شہر میں سرکاری فوج کے ایک ٹھکانے پر خودکش ٹرک حملے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو کے سب ٹائیٹل میں بتایا گیا ہے کہ ٹرک حملہ ‘ابو ھریرۃ’ کے کوڈ نام سے جانے والے ایک امریکی شہری نے کیا ہے۔ خودکش حملے

ابوظہبی کی ریستورانوں میں شیشہ نوشی پر پابندی عاید

ابوظہبی ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی میں شیشہ نوشی کے عوامی شوق پر اس سال یکم جون سے پابندی عاید کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لئے حکام نے شیشہ نوشی کی سہولت فراہم کرنے والے متعدد ریستورانوں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔ یو اے ای کے صدر مقام سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے ‘خلیج ٹائمز’ نے اپنی حالیہ اشاعت میں بتایا کہ ابوظہبی بلدیہ نے شیشہ نو

مصر میں السیسی کی کامیابی ، ایرانی شدت پسندوں میں بے چینی کی لہر

تہران ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) احمد خاتمی مصر میں فوج کے حمایت یافتہ امیدوار فیلڈ مارشل [رہٹائرڈ] عبدالفتاح السیسی کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ایران کے شدت پسند حلقوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سخت گیر شیعہ عالم دین علامی احمد خاتمی نے ایرانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مصر کا تجربہ اپنے ملک میں دہرانے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے ک

قطر کی اخوان نواز پالیسی خلیجی میڈیا میں ہدف تنقید

ریاض ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کی حمایت پر مبنی قطری پالیسی کو خلیجی ذرائع ابلاغ نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک کی قیادت کی طرف سے بھی خلیج تعاون کونسل [جی سی سی] کے اخوان مخالف فارمولے پر عمل درآمد میں دانستہ کوتاہی برتے جانے پر دوحہ کو سخت دباؤ کا سامنا ہے۔ ا

پولاورم پراجکٹ اور تلنگانہ

مرکزی حکومت نے اپنے ابتدائی ایام میں ہی تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کا باب کھول دیا ہے۔ عوام کی زبردست حمایت سے اقتدار حاصل کرنے کیلئے تیار تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے پولاورم پراجکٹ اور کھمم کے 7 منڈلوں کو آندھرا میں ضم کرنے مرکزی کابینہ کے فیصلہ پر احتجاج کرکے تلنگانہ بند منایا۔ پولاورم کو ایک ہمہ مقصدی پراجکٹ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کی تکم

معتمد خارجہ سجاتا سنگھ کی حامد کرزئی سے ملاقات

کابل ۔ 31 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہیرات میں ہندوستانی قونصل خانے میں فراہم کی گئی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے ایک روز بعد معتمد خارجہ سجاتا سنگھ نے آج صدر افغانستان حامد کرزئی اور دو صدارتی امیدواروں سے ملاقات کی ۔ یاد رہے کہ 23 مئی کو ہندوستانی قونصل خانے پر حملے کے بعد سجاتا سنگھ کل ہیرات کے لئے روانہ ہوئی تھیں تاکہ وہاں موجود صورت حال کا

جاپانی وزیراعظم مودی کے ٹوکیو میں استقبال کے منتظر

سنگاپور ۔ 31 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم جاپان شینزو ابے نے وزیراعظم نریندر مودی کی عام انتخابات میں زبردست کامیابی پر ستائش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور تیقن دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ کی طرح خوشگوار رہیں گے ۔ گزشتہ شب شنگریلا ڈائیلاگ میں اپنے کلیدی خطاب کے دوران مسٹر ابے نے کہا کہ انھیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ جب