طالبان نے لیجسلیٹر کا اغواء کرلیا ، 5 کروڑ روپئے کا مطالبہ

لاہور۔31 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکمراں جماعت پی ایم ایل ( ن ) کے ایک لیجسلیٹر اور آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار کا پاکستان کے صوبہ پنجاب سے طالبان نے مبینہ طورپر اغواء کرلیا ۔ اطلاعات کے طابق رانا جمیل حسن اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام آباد جارہے تھے کہ نامعلوم بندوق برداروں نے راستے میں اُن کی کار کو روک کر اُن کا اغواء کرلیا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کار پنڈی بھٹیاں نامی علاقے سے گذر رہی تھی جو لاہور سے 150 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اغواء کاروں نے میاں بیوی کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور انھیں ایک سنسان مقام کی جانب لے گئے ۔