48 ہزارطلبا نے انٹر سپلیمنٹری امتحان نہیں دیا

حیدرآباد 31 مئی ( آئی این این ) ساری ریاست آندھرا پردیش میں ہفتے کو منعقدہ انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان سے 48,083 طلبا غیر حاضر رہے ۔ آج کیمسٹری ‘ کامرس اور سماجی علم کے پرچہ اول کے امتحان تھے ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے رنگا ریڈی ‘ میدک ‘ نلگنڈہ اضلاع کو مبصرین روانہ کئے گئے تھے ۔

دلیپ کمار کی سوانح حیات کی بگ بی و عامر کے ہاتھوں اجرائی

ممبئی ، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ایکٹر عامر خان افسانوی اداکار دلیپ کمار کی سوانح حیات آئندہ ماہ جاری کریں گے۔ ’Substance and Shadow‘ کے زیرعنوان یہ سوانح حیات جس کے مصنف اودے تارا نائر ہیں، قبل ازیں گزشتہ سال دلیپ کمار کی 91 ویں سالگرہ پر جاری کی جانے والی تھی، لیکن اب اسے 9 جون کو منظرعام پر لایا جائے گا۔ مصنف اودے نا

شمالی ہند میں آندھی سے مرنے والوں کی تعداد 45

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : دارالحکومت دہلی اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں کل زبردست آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مرنے والوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے ۔ دہلی و شمالی ہند کے عوام کو تو یہ گرمی کے بعد بارش سے راحت تو ملی ہے لیکن بارش نے عام زندگی کو بھی مفلوج بنادیا ۔ دہلی میں بھی کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ۔ درختوں کے اکھڑ کر گرنے او

دہلی یونیورسٹی کے عہدیدار کو معطل نہیں کیا گیا

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : دہلی یونیورسٹی نے بڑھتے تنازعہ کے درمیان آج کہا کہ وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی تعلیمی قابلیت کے تعلق سے دستاویزات کے افشاء کے سلسلہ میں کسی بھی عہدیدار کو معطل نہیں کیا گیا ۔ سمرتی ایرانی نے ملازمین کے خلاف کارروائی کئے جانے کی خبروں پر انہیں بحال کرنے کی اپیل کی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کو غ

بدایوں میں گینگ ریپ کی سی بی آئی انکوائری ، یو پی کی سفارش

لکھنو ، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے تنقیدی حملوں کے شکار چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے آج فیصلہ کیا کہ بدایوںمیں اجتماعی عصمت ریزی اور دو دلت بہنوں کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کیلئے سفارش کردی جائے جبکہ مزید پانچ ملزمین بشمول دو پولیس ملازمین اس کیس میں گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ چیف منسٹر نے یہاں ایک بیان میں کہ

آج نصف شب سے تلنگانہ میں صدر راج برخواست : گورنر

حیدرآباد 31 مئی ( سیاست نیوز ) گورنر آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے اس امید کا اظہار کیا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹرس دونوں ریاستوں سے متعلق مسائل پر باہمی طور پر تبادلہ خیال کرکے انہیں حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔ دونوں ریاستیں 2 جون کو وجود میں آجائیں گی ۔ راج بھون میں آج شام کچھ صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دو

کے سی آر کی حلف برداری کیلئے وسیع تر سکیوریٹی انتظام

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست کے پہلے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی حلف برداری تقریب کے لیے وسیع تر صیانتی انتظامات کیے جارہے ہیں اور ساتھ میں2 جون کو تلنگانہ یوم تاسیس کے سلسلہ میں تقاریب کے پیش نظر شہر میں ٹریفک تحدیدات کو عائد کردیا گیا ہے ۔ سٹی پولیس کمشنر مسٹر انوراگ شرما نے ٹرافک تحدیدات کے احکامات جاری کرد

مودی کی بی جے پی جنرل سکریٹریز کو ریاستی چناؤ کیلئے تیاری کی ہدایت

نئی دہلی ، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بی جے پی جنرل سکریٹرز سے ملاقات کرتے ہوئے تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ بعض کلیدی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے یہاں اپنی قیامگاہ میں ناشتے پر دس پارٹی جنرل سکریٹریز کے ساتھ زائد از ایک گھنٹہ گزارتے ہوئے ان