کے سی آر کی حلف برداری کیلئے وسیع تر سکیوریٹی انتظام

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست کے پہلے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی حلف برداری تقریب کے لیے وسیع تر صیانتی انتظامات کیے جارہے ہیں اور ساتھ میں2 جون کو تلنگانہ یوم تاسیس کے سلسلہ میں تقاریب کے پیش نظر شہر میں ٹریفک تحدیدات کو عائد کردیا گیا ہے ۔ سٹی پولیس کمشنر مسٹر انوراگ شرما نے ٹرافک تحدیدات کے احکامات جاری کردئیے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے کے چندر شیکھر راؤ راج بھون میں حلف لیں گے جس کے بعد وہ پریڈ گراونڈ سکندرآباد میں پولیس کی جانب سے سلامی لیں گے ۔ اس خصوص میں صبح 9 بجے تا دوپہر 12-30 بجے تک ٹریفک تحدیدات عائد کی گئیں ہیں ۔

ایس بی ایچ چوراہے سے بیگم پیٹ کی جانب آنے والی ٹریفک کے رخ موڑ دیا جائے گا اور انہیں پیٹنی سنٹر کی جانب سے بالمرائی اور سی ٹی او کی جانب اجازت دی جائے گی ۔ اس طرح سی ٹی او کی ٹریفک کو بھی بالمرائی سے ٹیولی ، ہوکار اپکار پیراڈائیز ، ایس ڈی روڈ ، پیاٹنی اور کلاک ٹاور سے سنگیت جنکشن کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ ٹیولی چوراہے سے پریڈ گراونڈ آنے والی ٹرافک کو بالمرائی کی جانب پارک لائن سے آنے والی ٹرافک کو پیراڈائیز کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ جب کہ گاڑیوں کو وائی اییم سی اے اور سی ٹی او فلائی اوور پر اجازت نہیں رہے گی ۔ اس کے علاوہ اضلاع سے آنے والی گاڑیوں کو پارکنگ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ ضلع نلگنڈہ ، کھمم ، ورنگل اور محبوب نگر کے کچھ حصہ کو اپل تارناکہ سے موڑ دیا جائے گا

اور انہیں ریلوے ریکریشن کلب اور ویزلی کالج بیگم پیٹ میں پارکنگ سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ نظام آباد ، عادل آباد ، اور میدک اضلاع والوں کے لیے جو نیشنل ہائی وے نمبر 7 میڑچل اور نیشنل ہائی وے نمبر 9 بالا نگر سے آئیں گے انہیں دھوبی گھاٹ مستان کیفے ، لاری اڈہ بالمرائی ، ملینیم گارڈن ، ٹیولی ، عیدگاہ ، پرل گارڈن پر پارکنگ سہولت رہے گی ۔ اس طرح کریم نگر ، سدی پیٹ ، ورنگل ، چیریال ، اضلاع کے افراد جو راجیو راہداری سے آئیں گے ۔ انہیں لمباروڈ ، کے جی آر گارڈن ، ایمپرئیل گارڈن ، سنیچری ہائی اسکول میں پارکنگ فراہم کی گئی ہے ۔ محبوب نگر ضلع کے کچھ حصہ سے جو برائے مہدی پٹنم شہر میں داخل ہوں گے ۔ انہیں پی جی کالج ، سی ٹی او ، بیگم پیٹ ایرپورٹ اور ایر کارگو میں پارکنگ کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ ضلع رنگاریڈی کی عوام جو مہدی پٹنم اور پنجہ گٹہ سے شہر میں آئیں گے ۔ انہیں بی جی کالج سکندرآباد اور بیگم پیٹ ایرپورٹ پارکنگ کے لیے اور ایسٹ حیدرآباد یعنی ملکاجگیری ، کشائی گوڑہ اور اڈہ گٹہ سے آنے والی عوام کو لمباروڈ پر پارکنگ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔