عام آدمی پارٹی قائدین میں مایوسی یوگیندر یادو اورجئے ہند مستعفی

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : عام آدمی پارٹی کو آج اس وقت ایک اور شدید دھکا لگا جب پارٹی کے بیشتر لیڈر یوگیندر یادو اور ہریانہ کنوینر نوین جئے ہند نے اپنے استعفی پیش کئے ۔ پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی اور قومی عاملہ سے علی الترتیب استعفی کی پیشکشی کے بعد دونوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں رہیں گے البتہ پارٹی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں ۔ ان دونوں نے کہا کہ وہ پارٹی سے علحدہ نہیں ہورہے ہیں ۔ البتہ ان کے ذمہ جو عہدے تھے ان سے سبکدوش ہوہے ہیں ۔۔