آندھرا و تلنگانہ کے کچھ اضلاع میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

حیدرآباد 31 مئی ( سیاست نیوز ) آئندہ تین دن کے دوران گنٹور ‘ پرکاشم ‘ نیلور اور ساحلی آندھرا کے کچھ مقامات کے علاوہ عادل آباد ‘ ورنگل ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر میں گرمی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ چار دن کے دوران ساحلی آندھرا ‘ تلنگانہ اور رائلسیما کے کچھ مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف و اکناف میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں کچھ مقامات پر بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سلسئیس اور کم سے کم 28 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ دن رائلسیما ‘ تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں کچھ مقامات پر بارش ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب موسمی حالات مانسونس کیلئے سازگار ہیں اور کیرالا میں بارش شروع ہوگئی ہے ۔