دہلی یونیورسٹی کے عہدیدار کو معطل نہیں کیا گیا

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : دہلی یونیورسٹی نے بڑھتے تنازعہ کے درمیان آج کہا کہ وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی تعلیمی قابلیت کے تعلق سے دستاویزات کے افشاء کے سلسلہ میں کسی بھی عہدیدار کو معطل نہیں کیا گیا ۔ سمرتی ایرانی نے ملازمین کے خلاف کارروائی کئے جانے کی خبروں پر انہیں بحال کرنے کی اپیل کی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کو غیر درست قرار دیتے ہوئے دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر دنیش سنگھ نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے کسی بھی عہدیدار کو معطل نہیں کیا ہے ۔۔