شمالی ہند میں آندھی سے مرنے والوں کی تعداد 45

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : دارالحکومت دہلی اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں کل زبردست آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مرنے والوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے ۔ دہلی و شمالی ہند کے عوام کو تو یہ گرمی کے بعد بارش سے راحت تو ملی ہے لیکن بارش نے عام زندگی کو بھی مفلوج بنادیا ۔ دہلی میں بھی کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ۔ درختوں کے اکھڑ کر گرنے اور دیواروں کے انہدام سے اموات اور زخمی ہوئے ہیں ۔ کل شام اور آج صبح تک دہلی والوں کو شدید بارش کا سامنا کرنا پڑا ۔ بارش سے کئی علاقوں میں تاریکی بھی چھائی رہی ۔ اترپردیش میں 14 افراد ہلاک ہوئے ۔ جھارکھنڈ میں بھی بارش سے 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔۔