آندھی سے ہمایوں کے مقبرہ کا کلس گر گیا

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : دہلی میں ہمایوں کے مقبرہ کا کلس آندھی کی نذر ہوگیا ۔ جمعہ کے دن آئی تیز آندھی کے باعث دہلی میں زبردست تباہی آئی تھی ۔ اس آندھی کی زد میں آثار قدیمہ کی عمارتیں بھی آگئیں ، ان میں تاریخی ہمایوں کا مقبرہ بھی شامل ہے ۔ یہ کلس تیز آندھی کے باعث اڑ گیا ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائرکٹر جنرل پرکاش تیواری نے بتایا کہ انہوں نے اس مقام کا دورہ کیا اور عمارت کو پہونچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا ۔ اس کی مرمت کے لیے چار ہفتے درکار ہیں ۔ مقبرہ کی نقش و نگاری کا کام آغا خاں ٹرسٹ کی جانب سے گذشتہ سال ہی کروایا گیا تھا ۔۔