دو جون سے ہائیکورٹ کا نام بھی تبدیل ہو جائے گا

حیدرآباد 31 جون ( آئی این این ) آندھرا پردیش کی تقسیم کے پیش نظر ریاستی ہائیکورٹ کا نام بھی 2 جون سے بدل جائیگا ۔ رجسٹرار جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے بموجب اب ہائیکورٹ کو ہائیکورٹ آف اڈجوڈیکیٹر اٹ حیدرآباد برائے تلنگانہ و آندھرا پردیش قرار دیا جائے گا ۔ رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلی ریاست تلنگانہ وجود میں آنے پر 2 جون سے عمل میں آئیگی ۔

تلنگانہ کیلئے ملازمین کو مختص کرنے ’’ آرڈر ٹو سر و ‘‘ کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی حکومت نے تلنگانہ ریاست کے لیے ‘ آرڈر ٹو سرو ‘ تحت ملازمین کو مختص ( فراہم ) کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اپنی مہر ثبت کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں آج مرکزی حکومت کی جانب سے محکمہ جنرل اڈمنسٹریشن سکریٹریٹ کے لیے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی ۔ اور بتایا کہ ان احکامات کی روشنی میں کل یعنی بروز اتوار کو ( یکشنبہ ) تلنگانہ حکومت کے دفاتر میں کام کے دن کے طور پر ( ورکنگ ڈے ) حکومت نے اعلان کردیا ہے ۔ اور اس طرح 2 جون ( بروز دوشنبہ ) تلنگانہ کے لیے مختص کردہ ( فراہم کردہ ) ملازمین باقاعدہ طور پر مذکورہ احکامات کی روشنی میں اپنی ڈیوٹیوں پر رجوع ہوں گے ۔ اور تلنگانہ کے تمام سرکاری ملازمین کو اتوار کے دن کسی بھی وقت احکامات حوالہ کئے جاسکتے ہی